میری بیٹی پڑھنے کے لئے باہر جا رہی ہے لیکن میں اسے ۔۔ نادیہ خان بیٹی کے دور جانے کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

ہماری ویب  |  Jun 28, 2021

اداکارہ نادیہ خان اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔ ان کی بیٹی علیزے اپنی ماں کے ساتھ اکثر پروگرامز میں بھی نظر آتی ہیں۔ آج کل نادیہ خان سرکاری ٹی وی پر ایک مارنگ شو کرتی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو موعو کیا۔

اس پروگرام میں نادیہ نے اپنی بیٹی سے مختلف سوالات کئے، وہیں انہوں نے یہ کہا کہ:

'' میری بیٹی علیزے بہت جلد پڑھائی کے لئے کینیڈا چلی جائے گی، میں چاہتی ہوں کہ یہ یہیں پاکستان میں میرے پاس میری نظروں کے سامنے رہ کر پڑھے، میں نے بہت روکا، مگر یہ نہ مانی، اس کو روکنے میں میں کامیاب نہ ہوسکی، اس کو میں نے شوبز کی دنیا میں آنے کے لئے بھی کہا اور کئی لوگوں سے ملاقات بھی کروائی، مگر اس کو پڑھنے کا بہت شوق ہے، اس کے گریڈز اچھے ہونے کی وجہ سے میں نے اس کا یونیورسٹی میں داخلہ کروا دیا تھا۔ ''

نادیہ نے مزید کہا کہ: '' میں اسلاموفوبیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے حالات سے ڈرتی ہوں۔ اور پھر یہ کہتے ہوئے نادیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ '' کوئی ماں اپنے بچوں کو خود سے دور نہیں رکھنا چاہتی، لیکن اگر یہ ان کی بہتری کے لئے ہو تو سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More