پیپلز پارٹی کے رکن سے شادی کرلی ہے اور ۔۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شادی کا دعویٰ کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 28, 2021

پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز حریم شاہ کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کی تصویر شئیر کی تھی جس پر لکھا تھا خدا کا شکر ہے لیکن وہ پوسٹ ان کی جانب سے ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔

ٹک ٹاکر نے اپنی ہاتھوں کی شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ جن کے ساتھ وہ ہاتھ تھامے ہوئی تھیں وہ ان کے شوہر ہیں یا نہیں۔

لیکن اب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی شادی ہوگئی ہے اور اچانک شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پرستاروں کو بہت جلد اپنی شادی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کر دیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More