وہ مجھے مارتا تھا ۔۔ شوبز اداکارائیں جنہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑا

ہماری ویب  |  Jun 25, 2021

سیلیبریٹیز کی زندگی میں اتار چڑھاؤ کافی حد تک آتے رہتے ہیں مگر سیلیبریٹیز کی جانب سے اپنے پارٹنر پر تشدد کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔ آج انہی پرستاروں کے بارے میں بتائیں جو کہ اپنے جیون ساتھی کے تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔

حنا دلپذیر:

حنا دلپذیر کا شمار پاکستان کی ان ڈرامہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے ہنر کی وجہ سے دنیا بھر میں لوہا منوا چکی ہیں مگر بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ حنا گھریلو تشدد کا بھی شکار رہی ہیں۔

حنا دلپذیر کے شوہر شرابی تھے جو کہ ہوش و حواس میں نہیں ہوتے تھے اور حنا پر تشدد بھی کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ایک دن شراب کے نشے میں حنا کے شوہر نے حنا کو طلاق دے دی۔

حنا دلپذیر کا ایک بیٹا ہے جو کہ ان کے ساتھ رہتا ہے۔

کرشمہ کپور:

مشہور بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوچکی ہیں۔ کرشمہ 2003 میں مشہور بھارتی بزنس مین سنجے کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ لیکن شادی شروعات ہی سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی تھی۔ کرشمہ کپور کو سسرال سمیت شوہر کی جانب سے تشدد کا بھی سامنا پڑا تھا۔ حتٰی کہ ہنی مون والے دن بھی سنجے نے اپنے دوستوں کے سامنے کرشمہ کی نیلامی کردی تھی جس پر کرشمہ سے برداشت نہیں ہوا تھا۔

محسن عباس:

محسن عباس حیدر اور ان کی بیوی فاطمہ کی لڑائی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی تھی۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں نے محسن کو کسی دوسری لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا تھا مگر پھر بھی میں اپنا رشتہ بچانے کے لیے برداشت کرتی رہی۔

مگر 17 جولائی کو جب میں محسن کے گھر گئی اور اس سے ہمارے بچے کی ذمہ داری اٹھانے کا مطالبہ کیا تو محسن نے مجھے مارا۔ میں نے کئی بار محسن سے گالیاں سنی ہیں اور مار کھائی ہے مگر اب بس بہت ہو گیا ہے۔ میں اب طلاق کی دھمکی سے نہیں ڈرونگی۔ جبکہ محسن نے فاطمہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو رد کردیا ہے۔

حمیرا احمد:

احمد بٹ اور حمیرا ارشد شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے مگر پھر کہانی طلاق پر آکر ختم ہوئی، 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

حمیرا کا کہنا تھا کہ احمد مجھے دھمکیاں دیتا تھا، جب بھی میں احمد کو بُرے کاموں سے روکتی تھی تو احمد مجھ پر چلاتا تھا، مارتا تھا۔

ہمارے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے 2019 میں ہوانے والی طلاق کے بعد بیٹے کی کسٹڈی احمد بٹ نے لی ہے، جبکہ حمیرا کا کہنا ہے کہ اب مجھے اپنے کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔

شوئتا تیواری:

کسوٹی زندگی کے سے شہرت پانے والی بھارتی ادکارہ شوئتا تیواری نے بھی شوہر سے تعلقات خراب ہونے ہر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شوئتا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا پارٹنر مار پیٹ، گالم گلوچ کرے تو آپ کو مجبورا ایسے پارٹنر کو چھوڑ دینا ہی مناسب ہوتا ہے۔

میری بیٹی سے لوگ کہتے ہیں کہ کہ کیا تم بھی اپنی ماں کی طرح دو شادیاں کروگی؟ ایسے سوال کرنے والوں کو میں یہی کہتی ہوں کہ ہاں اگر آپ کو پارٹنر مار پیٹ کرتا ہے اچھے پارٹنر ہی سے شادی کریں چاہے پھر 5 شادیاں ہی کیوں نہ کرلیں۔

واضح رہے شوئتا تیواری منوج تیواری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More