اداکارہ کرینہ کپور اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے بہت محتاط رہتی ہیں۔ ہمیشہ اپنی ڈائٹیشن سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی اور دوسری پریگنینسی کے حوالے سے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینلز پر کئی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں کرینہ نے اپنے حمل سے متعلق معلومات بھی دیں اور خواتین کو یہ بھی بتایا کہ اس دوران کیا کچھ کھانا ماں اور بچے کے لئے مناسب ہے اور ساتھ ہی اپنا مکمل ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا تھا، جس کو ہماری ویب میں بھی آپ لوگوں کے لئے بتایا گیا تھا۔
حآل ہی میں کرینہ کو ان کے فوٹوگرافر نے چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا تو ویڈیو بنا ڈالی، ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔ اس کے بعد ایک بھارتی ٹی وی اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ :
''
پہلے اور دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد مجھے بہت تکلیف ہوئی اور میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا، میں نے کتنی کوشش کی اور مکمل ڈائٹ بھی کی، پہلے بیٹے کے بعد تو میرا سنبھلنا مشکل ہوا تھا، لیکن اب دوسرے بچے کی پیدائش کے 4 ماہ بعد میری کمر اور پٹھے اس قدر درد کرتے ہیں کہ بس، لیکن میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ مجھے ایسے بھی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔''
کرینہ نے ماں بننے والی خواتین کوو وزن کم کرنے اور جسمانی تکلیف کے حوالے سے ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ:
''
میں بھی یوگا پر یقین کرتی ہوں، او ر 2006 سے مستقل یوگا کرتی آئی ہوں، اس لئے میری باڈی شیپ ان تھی، تیمور کی پیدائش کے بعد بھی یوگا کیا اور جسم کو فٹ بنایا، اضافی چربی کو ختم کیا، اب پھر ایک مرتبہ میں یوگا کر رہی ہوں اور آپ لوگوں کو بھی یہی مشورہ دے رہی ہوں کہ یوگا لازمی کریں اس سے جلدی ہی آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور کمر کی تکلیف بھی کم ہوگی۔
''
اب میں نے بھی چونکہ برتھ کنٹرول سپلیمنٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس سے جسمانی تکلیف کی شدت بڑھتی ہے، اس کے ساتھ ہی میں کئی وٹامنز اور ملٹی نیوٹریٹنس غذائیں بھی استعمال کر رہی ہوں۔ آپ بھی استعمال کریں اور خود کو فٹ بنائیں۔