عامر لیاقت نے طوبیٰ سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی

ہماری ویب  |  Jun 25, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کی تلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر ہر طرف زیر گردش ہیں، لیکن اب اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تمام خبروں اور قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔

جیسا کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اُس خاتون کو عدالت میں لے جانے کا کہا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری اہلیہ ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر مختلف غیر تصدیق شدہ پیجز پر عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کے درمیان طلاق کی خبریں وائرل ہوئیں جس میں لکھا گیا کہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوگئے ہیں۔

ایک شوبز پیج کی جانب سےاپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کسی قسم کی تصدیق کے بغیر یہ خبر چلا دی گئی کہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری اہلیہ ہانیہ خان کے جھوٹے دعوں کی وجہ سے ان کی اور طوبیٰ کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جس پر عامر لیاقت نے اس خبر تردید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط خبر شائع کرنے پر انہیں عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جاری ہونے والی ویڈیو میں طوبیٰ عامر نے ایک اسٹوری شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنی پریشانیاں سوشل میڈیا والوں کو بتانے کے بجائے خدا کو بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More