اداکاروں کے بچپن کی تصاویر ہم آپ کو دکھاتے ہی رہتے ہیں اور اج ہم آپ وک اداکار یاسر حسین کے بچہن کی تصویر دکھا رہے ہیں۔ یہ تصویر یاسر سے ملتی جلتی ہے۔ کچھ لوگوں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ بچپن سے اب تک آپ اتنے بدل گئے، لیکن یاسر کو دیکھ کر ایسا کہیں سے نہیں لگ رہا ہے کہ وہ بدل گئے ہیں۔ یہ تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
''
یہ بچپن کے گروپ فوٹو سے لی گئی ایک تصویر ہے جس کو بہت زوم کرنے پر یہ بچپن کا نورانی نور چہرہ نکل کر سامنے آیا ہے۔
''
اس تصویر پر ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے بھی کیوٹ کا کمنٹ کیا ہے۔ البتہ سبحان نامی ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ، اپ تو چھوٹے ہوتے بھی بکواس ہی تھے۔ وہیں زینب نامی صارف نے لکھا کہ غربت کا ہیری پورٹر تو جمشید نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کون ہے کورونا انکل ۔۔
یاسرکے بچپن کی اس تصویر کو 20 سے زائد مداح لائک اور کمنٹ کرچکے ہیں۔ جہاں یاسر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگوں نے کمنٹ میں یہ بھی کہا کہ بچہن میں بھی پیارے تھے، اب بھی پیارے ہیں۔