یہ واقعی ہمت والا لڑکا ہے اور ۔۔ فیروز خان کی شربت بیچنے والے انجینئر سے ملاقات میں کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Jun 24, 2021

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبروں کی زینت بننے والا محنت کش شربت فروش نوجوان اور ایئرو ناٹیکل انجینئر عبدالمالک اداکار فیروز خان کے ساتھ تصویر میں دکھائی دیے۔

اداکار فیروز خان نے جب اس نوجوان کے بارے میں سنا تھا تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے ایئرو ناٹیکل انجینئر عبدالمالک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے نوجوان کے ساتھ تصویر شئیر کی جس میں دیکھا گیا ملاقات کے وقت وہ دونوں مسکراتے ہوئے سیلفی لے رہے ہیں۔ شئیر کردہ پوسٹ کے کیپشن میں فیروز خان نے لکھا کہ دلکش شخصیت اور روشن امید والی مسکراہٹ کے ساتھ کیا ہمت والا لڑکا ہے؟

فیروز نے مزید لکھا کہ مجھے ایسے لوگوں سے بے حد محبت ہے، میر ی تمام تر نیک خواہشات آپ سب محنت کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مشکل حالات کا سامنا کرنے والوں افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ روشنی، جیت اور خواب یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں اِنہیں حاصل کریں!‘

خیال رہے کہ ایئرو ناٹیکل انجینئر عبدالمالک کی داستان نے سب کو افسردہ کر دیا تھا لیکن ان کی ہمت اور کبھی ہار نہ ماننے کی جستجو نے دیکھنے والوں کے حوصلے بلند کر دیئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More