میرے امی ابو نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز میں آؤں اور پھر ۔۔ جانیں اداکارہ سبینہ فاروق کتنا پڑھی لکھی ہیں؟ اور ان سے متعلق ایسی باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 24, 2021

آج کل ڈرامہ سیریل مہلت کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس کے کرداروں کی بھی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں موجود تقریباً ہر اداکار کو آپ لوگ اچھے سے جانتے ہیں، لیکن ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کے بارے میں زیادہ باتیں کسی کو بھی معلوم نہیں ہیں۔ ان کا نام سبینہ فاروق ہے۔ سبینہ 23 نومبر 1993 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور اب ان کی عمر 29 سال ہے۔

سبینہ فاروق تھیٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، انہوں نے (2019) میں سنو چندہ میں مینا کا کردار ادا کیا پھر دوسرے ڈرامے "لوگ کیا کہیں گے" میں مشعل اور ڈراما سیریل کشف (2020) میں زویا کا کردار ادا کیا اور اس کے بعد متعدد ڈرامے کئے جن میں ماں صدقے، دل اجازت اور حالیہ ڈرامہ مہلت بھی شامل ہیں۔

سبینہ نے اپنے کریئر کا آغاز ہوسٹنگ سے شروع کیا، ماڈلنگ بھی کی اور پھر ڈرامے اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری سے پہچان بنائی۔ سبینہ کی 1 بہن اور 1 بھائی ہے۔ یہ کہتی ہیں کہ: '' میرے امی ابو نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں، لیکن میری بہن نے میرا ساتھ دیا، میری وجہ سے اس کی پٹائی بھی ہوئی، میں پڑھائی میں ذہین تھی تو گھر والے چاہتے تھے کہ میں پڑھوں، ڈاکٹر یا پائلٹ بنوں، لیکن مجھے اپنا شوق پورا کرنا تھا۔ ''

خاندان میں جائیداد کے مسئلے اتنے تھے کہ میں کبھی اپنے کزنز میں ملی جلی ہی نہیں، ددھیال والوں سے تو ملنا جلنا ہوا ہی نہیں، میں بہت چھوٹی تھی اور جائیداد کے مسئلے حل نہیں ہو رہے تھے، میرا ننھیال چترال میں رہتا ہے، وہاں جاتی تھی تو مجھے پشتو نہیں آتی تھی، مجھے لگتا تھا کہ وہ لوگ میرے کپڑوں پر ہی میری بُرائی کر رہے ہوں گے، مجھے اس وقت وہ زبان نہیں آتی تھی۔ مجھے امی ہر چھوٹی بات پر الماری میں بند کردیتی تھیں، مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہوا؟ میرے پاس بچپن کی اچھی یادیں نہیں ہیں، کیونکہ میں کبھی بچوں کی طرح کھیلی ہی نہیں ہوں۔ میرا گھر راولپنڈی میں ہے اور میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں گھومتی رہتی ہوں کام کے سلسلے میں۔ میرا ماں کے علاوہ اس دنیا میں ہے ہی کون؟ بس ماں ہی ہے اور وہی سب کچھ ہے۔

سبینہ نے کراچی کے سپرنگ فیلڈ سکول سے تعلیم شروع کی اور اب انہوں نے میڈیا میں ہی بیچلرز کیا اور پھر مختلف کورسز اور بہترین ہوسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More