آج ہم یہاں پاکستانی و بھارتی فلم انڈسٹری کے ایسے ستاروں کی بات کریں گے جو خود تو بہت مشہور اداکار ہیں لیکن ان کے اصل زندگی میں بھائی بہنوں کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں اور کیا وہ بھی اپنے بڑے بہن بھائیوں کی طرح اتنے ہی امیر اور مشہور ہیں۔
دیپیکا پڈوکون
بھارت کی نہایت خوبصورت اداکارہ اور ہینڈسم اداکار رنویر کپور کی بیوی دیپیکا پڈوکون کی بہن انیشا پڈوکون بھارت کی سب سے بڑی گالف اسٹار ہیں اس کے علاوہ ان کا شمار اندیا کے ٹاپ ٹین گالفرز میں بھی ہوتا ہے۔
سیف علی خان
با لی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بہن کا نام صبا ہے اور وہ ایک مشہور جیولری ڈیزائنر ہیں اس کے علاوہ خود کو ہمیشہ سے ہی میڈیا کی رنگینیوں سے دور رکھتی ہیں اور انکے جیولری ڈیزائن بھارت میں بے حد مقبول ہیں۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ کے بھائی راہول ایک فٹنس ٹرینر ہیں اور وہ عامر خان کی ہٹ فلم دنگل میں انکے ٹرینر بھی تھے مزید یہ کہ راہول حقیقت میں عالیہ بھٹ کی بڑی بہن پوجا بھٹ کے بھائی ہیں اور عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی ہیں۔
ثناء بُچا
ثناء بُچا کی بہن کا نام نمرہ بُچا ہے جو کہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور ان کے بارے میں کافی پر اعتماد طریقے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب تک نمرہ بُچا کے بارے میں کسی کو بھی نہیں معلوم ہو گا کہ یہ ثناء بُچا کی بہن ہیں اور دوسری طرف ثناء بُچا ایک معروف پروگرام ہوسٹ ہیں اور صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
حماد اور فراز فاروقی
حماد اور فراز فاروقی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایسے ستارے ہیں جو کہ اصل زندگی میں جڑواں بھائی ہیں اور اس وقت دونوں ہی الگ الگ ٹی وی چینلز پر اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔