بچے یقیناً ہر گھر کی رونق ہوتے ہیں جن کی موجودگی سے گھروں میں سب کے چہرے ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔ لیکن جن کے ہاں بچے نہیں ہوتے ان کے گھروں کی رونق ماند پڑجاتی ہے۔
بہت سے افراد بچوں کو مختلف فلاحی اداروں سے گود لیتے ہیں اور ان کی اچھی پرورش کرتے ہیں تاکہ وہ ان کا مستقبل میں سہارا بن سکیں۔ بلاشبہ بچوں کو گود لینے والے افراد کو ایک اچھی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ ایک ثواب کا کام بھی ہے۔
شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ایسے فنکار موجود ہیں جنہوں نے غریب بے سہارا بچوں کو گود لینے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں ان پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے مصروفیات کے باوجود نہ صرف بچوں کو گود لیا بلکہ ان کی اچھی طرح پرورش بھی کی۔
1- ششمیتا سین
بالی ووڈ کا بڑا اور جانا مانا نام اور مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ششمیتا سین نے 2 لڑکیوں کو گود لیا تھاجن کے نام رینی اور علیسا ہیں۔ جب انہوں نے پہلی بیٹی کو گود لیا اور جب وہ بڑی ہوگئی تو وہ اس کی چھوٹی بہن بھی لے آئیں۔ اداکارہ گود لینے والی بیٹیوں کی پرورش بالکل شہزادیوں کی طرح کرتی ہیں۔
2-روینہ ٹنڈن
بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن باصلاحیت ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار خاتون بھی ہیں۔ انہوں نے دو بیٹیوں کو گود لے کر اعلیٰ مثال قائم کی جن کے نام چھایا اور پوجا ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دونوں گود لینے والی بیٹیوں کی انہوں نے شادی بھی کر دی ہے۔
3- جے بھانوشالی
معروف انڈین اداکار جے بھانوشالی فلموں کی دنیا میں نام کمانے کے ساتھ اپنی حقیقی زندگی میں بڑا نام کما چکے ہیں۔ جے بھانوشالی کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بچوں کو ایڈاپٹ کیا۔ اداکار سمیت ان اہلیہ نے اپنے گھر کی کئیر ٹیکر (نگراں) کی بیٹی کو گود لیا جو کہ ایک غیر معمولی بات اور بہت بڑا اقدام ہے۔
4- نادیہ جمیل
حال ہی میں موذی مرض کینسر کو شکست دینے پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی سال 2018 میں دو چھوٹے بچوں کو گود لیا تھا جبکہ اب وہ دونوں ہی بڑے ہو چکے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ بھی کیا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرا چھوٹا بیٹا سڑک پر رہتا تھا جبکہ بڑا بیٹا اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا۔ اب یہ دونوں بڑے ہو چکے ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔
5- حدیقہ کیانی
مقبول گلوکارہ و اداکارہ حدیقی کیانی بھی اس بڑے کام میں اپنے آپ کو پیش کر چکی ہیں۔ سال 2005 میں آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے میں ایک خاندان تباہ ہوگیا تھا لیکن اس گھر کا ایک بچہ رہ گیا تھا جس کو انہوں نے گود لے لیا تھا۔ بچے کے نام علی ہے اور اب وہ کافی بڑا ہوچکا ہے۔ حدیقہ نے علی کی پرورش سگی ماں سے بھی بڑھ کر کی ہے۔