عامر لیاقت حسین ہمیشہ ہی اپنے منفرد انداز سے لوگوں کو خوب ہنساتے ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان کے متعلق کچھ باتیں کی ہیں جن کو سن کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اس وقت کتنے دل برداشتہ ہیں اور ان کے گھر کی کیفیت کیا ہے۔
عامر کہتے ہیں کہ:
''
میرا گھر ٹوٹ گیا، جھوٹ بولا، گالیاں دی اور جھوٹی باتیں بتائیں، لیکن میں نے 16 کیسز دائر کروا دیئے ہیں اور اب جو بھی بات ہوگی سپریم کورٹ میں ہوگی ، میں بولنا نہیں چاہتا تھا، لیکن اس عورت نے مجھے مجبور کردیا، خود کو رسول کی بیٹی کہتی ہے، مگر اس کو یہی نہیں پتہ کہ رسول کی بیٹی فاطمہ ہیں جن کا کردار اولین ہے۔ بچے کو مارنا بہت بڑا گناہ ہے، اب ڈی این اے ہوگا تو ہی معلوم ہوگا کہ میں نے کیا ظلم کیا ہے۔ طوبی گھر چھوڑ کر والدین کے پاس چلی گئی، کسی صحافی نے نکاح نامہ نہ مانگا، مگر اس لڑکی کے بولنے پر مجھے اس کا شوہر بنا دیا گیا، جن لوگوں نے ہانیہ کو میری تیسری بیوی بولا ہے اور مبینہ کا لفظ استعمال نہیں کیا ان کے لئے حساب کا وقت آگیا ہے۔
''

انہوں نے مزید کہا کہ:
''
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-
اللہ نے صبر دیا اس کا شکر ادا کرتا ہوں، اب وقت آن پہنچا ہے جھوٹ کو قانون کی گرفت میں لانے کا، عامر لیاقت کا نام استعمال کر کے اس بدذات اور اس کے حمایتی ٹیوبرز نے بپت کمالیا ، حرام مواد بیچا، جھوٹ کی روٹی پکائی اور سارے موالی قہقہے لگا کر کھاتے رپے مگر اللہ مسکرا رہا تھا اور اپنے بندے کا صبر دیکھ رہا تھا اب ہائی کورٹ ،سول کورٹ اور توہین رسالت کی کاروائی شروع ہونے کا وقت آگیا ہے اس بدذات کو تو خیر بہت کچھ ثابت کرنا ہے۔''