ابو میں نے آپ کو اتنے سالوں سے نہیں بتایا کہ ۔۔ اداکارہ سونیا حسین والد سے بات کرتے ہوئے رو پڑیں اور مداحوں کو بھی الفاظوں سے رلا دیا

ہماری ویب  |  Jun 22, 2021

بیٹیوں کے لئے ان کے والد سب سے بڑھ کر ہوتے ہیں، کیونکہ باپ سے زیادہ بیٹی کی محبت کوئی نہیں کرسکتا۔ اداکارہ سونیا حسین بھی اپنے والد سے بہت محبت کرتی ہیں اور کئی سالوں سے والد کو کہہ نہ سکی۔ اس مرتبہ باپ کے عالمی دن کے موقع پر سونیا نے اپنے ابو کو فون کیا، جس کی رکارڈنگ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ اس آڈیو ریکارڈنگ میں سُنا جاسکتا ہے کہ سونیا خود بھی بات کرتے ہوئے روئیں اور اس کو سن کر صارفین کی آنکھیں بھی نم ہوئیں ۔

سونیا کہتی ہیں کہ: ابو میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، اپنا خیال رکھیئے گا جس پر والد کہتے ہیں کہ بیٹا میں آپ کو اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتا ہوں۔''

انسٹاگرام کی اس پوسٹ پر کیپشن لکھتے ہوئے سونیا نے کہا کہ: '' ابو میری زندگی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ یہ کہ آپ کو کبھی نہیں بتاسکی کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔ میں شاید آج بھی ٹھیک سے کہہ بھی نہیں سکی لیکن آپ نے بھی مجھ سے محبت کا اظہار کیا تو بس یوں لگا جیسے زندگی کا مقصد پورا ہوگیا ہے، یہ سب لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں اور الفاظ کم پڑ رہے ہیں مگر میں بہت خوش ہوں۔

ابو نے بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کی تھی جس کی وجہ سے میں اپنے ابو سے نفرت کرنے لگی تھی، جس بیٹے کی خواہش میں میرے والد نے دوسری شادی کی تھی وہ بیٹا ان کو میری ماں سے بھی مل گیا ۔ اب ابو پاس تو ہیں مگر میرا دل دکھتا ہے کہ جو لچھ ہوا وہ ایک ایسا حادثہ تھا جس کو بھلانا ناممکن ہے۔ لیکن مجھے اب ایسا لگتا ہے کہ میں نے 26 سال تک غلط کیا۔ اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاصلے ہونے کی وجہ سے یہ سب کہنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی لیکن باپ کا عالمی دن تھا تو کہنے میں وقت نہ لگایا، میری غلطی تھی جو میں نے یہ اعتراف کرنے میں 26 سال لگادیے۔

مداحوں نے کمنٹ میں سونیا کو خوش رہنے اور ان کے والد کی سلامتی سے متعلق دعائیں بھی دی ہیں۔ ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی یہ پوسٹ لائک کی اور دعائیہ پیغامات بھیجے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More