اداکارائیں اپنے کام اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں تمام تر اداکارائیں دن بہ دن خوبصورت اور حسین نظر آتی ہیں۔ کچھ اداکارائیں تو فوراً ہی ٹریٹمنٹ کروا لیتی ہیں اور کچھ گھریلو ٹپس کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اداکارہ کنزہ ہاشمی ان سب اداکار سب اداکاراؤں سے بالکل الگ ہیں۔ ڈرامہ سیریل عشق تماشہ سے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے والی نوجوان اداکارہ کنزہ ہاشمی اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:
''
میں 17 سال کی تھی، جب کام شروع کر دیا تھا، ہم لاہور میں رہتے تھے، لیکن میں کام کی وجہ سے کراچی منتقل ہوئی اور اب یہیں رہتی ہوں، میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں، جس کا میں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے، جب میری امی میرے ساتھ نہیں کھیلتی تھیں بچپن میں تو میں ان کو کہتی تھی کہ آپ میرے ساتھ کھیلیں، رونے لگ جاتی تھی کہ میرے پاس تو کوئی بھائی بہن نہیں ہے، میں کس کے ساتھ کھیلوں؟ میری امی اور پاپا دونوں مجھے بہت زیادہ ہمت دیتے ہیں سپورٹ کرتے ہیں اور میرے شوق کو پورا کرنے میں میرا ہمیشہ ساتھ دیا۔
''
کنزہ انڈسٹری میں اپنا سفر شروع کرنے سے متعلق بتاتی ہیں کہ:
''
میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر گئی تھی اور پھر وہاں کئی ڈائریکٹر آئے تھے، انہوں نے مجھے دیکھا تھا اور کہا کہ آپ انٹرویو کے لئے آ جائیں اور پھر میں گئی تو ایک اشتہار کی آفر ملی، میں نے وہاں سے اپنا کریئر شروع کیا تھا اور پھر مجھے ایک کے بعد ایک پراجیکٹس ملنا شروع ہوگئے۔ ڈراموں کی شروعات اے پلس سے کی تھی اور اب تقریباً ہر چینل کے ڈراموں میں کام کر چکی ہوں۔
''
میرا کوئی بھائی بہن نہیں، اس کا دکھ بھی ہے اور شاید نہیں بھی کیونکہ والدین بہت محبت کرنے والے ہیں۔ مجھے لاہور سے کراچی آنے کے بعد بہت مشکلات بھی ہوئیں، لیکن پھر اب میں سنبھل گئی ہوں اور اکیلے رہنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھی اداکارہ کام کرتے وقت مشکلات کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتی ہے اور میں بھی بالکل ایسی ہی ہوں۔
کنزہ 7 مارچ 1997 کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔ یہ اپنی والدہ سے بہت زیادہ قریب ہیں اور اکثر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جویریہ سعود کے پروگرام میں کنزہ نے بتایا کہ میں کسی بھی گھریلو ٹوٹکے پر یقین نہیں رکھتی ہوں، میں صرف صابن سے ہاتھ منہ دھوتی ہوں اور لوشن لگا کر رکھتی ہوں، موائسچرائز کرتی رہتی ہوں خود کو، آپ بھی اچھے پراڈکٹس استعمال کریں جلد خود ہی اچھی وہ جاتی ہے۔
مجھے گائیکی کا شوق تھا،
ڈائریکٹر نے اداکاری کرنے کے لئے بلایا تو مجھے لگا کہ فیل ہو جاؤں گی تو بولوں گی کہ گانا آتا ہے مجھے وہ سن لیں لیکن پھر حیرت انگیر طور پر مجھے اداکاری کے لئے چن لیا۔ اور پھر میرا پہلا پراجیکٹ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ تھا، جس سے میں بہت سیکھا۔
میں کالج میں تھی، اس کے بعد زیادہ کام ملنے کی وجہ سے پڑھائی کہیں رُک گئی، لیکن بہت جلد میں اپنی پڑھائی کے لئے ایک مثبت قدم اٹھاؤں گی۔ مجھے بلیک کافی بہت پسند ہے، میں اپنی سکن اور وزن کا بہت خیال رکھتی ہوں، بالوں میں تارے میرے کا تیل لگاتی ہوں، بریانی بہت شوق سے کھاتی ہوں اور دال چاول تو میرے سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔