گناہ کیا تو ڈنڈیں تو کھانے پڑیں گے۔۔ سجل علی نے نقل اتارتے ہوئے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

ہماری ویب  |  Jun 22, 2021

سیلیبریٹیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے مداحوں کے ساتھ اپنے لمحات شئیر کیے جاتے ہیں۔ کوئی مزاح کے انداز میں تو کوئی جذباتی انداز میں اظہار کرتا نظر آتا ہے۔

آج جس سیلیبریٹی کی بات کرنے جا رہے ہیں انہوں نے نقالی کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ سجل علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس میں وہ ٹیلی ویژن ہوسٹ عامر لیاقت حسین کی نقالی کر کے دوستوں سے مخاطب ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی عامر لیاقت کے انداز میں دوستوں سے گپ شپ کر رہی ہیں، عامر لیاقت کے انداز میں سجل علی کی اداکاری کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے توجہ حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی پاکستانی ڈراموں سمیت بھارتی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More