کیا واقعی صنم سعید نے محب مرزا سے شادی کرلی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jun 21, 2021

سوشل میڈیا پرستاروں سے متعلق کئی طرح کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، کئی خبریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر محض قیاس آرائئ ہوتی ہیں مگر کئی ایسے پلیٹ فارمز سے پبلش کی جاتی ہیں جو کہ عام طور پر قیاس آرائی کا سوچ نہیں سکتے۔ ایسی ہی ایک خبر اداکار محب مرزا اور صنم سعید کے بارے میں سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پیج پر دو میزبانوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہو گئی ہے۔ جبکہ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ اڑتی اڑتی خبر آئی ہے کہ دونوں کی شادی ہو گئی ہے، ہم نے صرف سنا ہے کہ دونوں کی شادی ہو گئی ہے۔

اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب گیلکسی لولی ووڈ نامی ایک یوٹیوب چینل پر دو میزبانوں کی جانب سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بتایا گیا۔

واضح رہے محب مرزا کی سابقہ بیوی آمنہ شیخ اور صنم سعید بہترین دوست ہیں۔ جبکہ اسی چینل نے منال خان اور احسن محسن کی منگنی سمیت کئی معاملات پر خبر دی تھی۔

اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کی 2005 میں شادی ہوئی تھی جبکہ 2015 میں بیٹی کی پیدائش کے 4 سال بعد 2019 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More