میں اپنے بیٹے کی ہر چیز خود لیتا ہوں کیونکہ ۔۔ فیروز خان اپنے بیٹے کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jun 21, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اور ڈیشنگ اداکار فیروز خان اپنے منفرد طرزفیشن اور بہترین اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں انہوں نے فرہاد کا کردار ادا کیا۔

حال ہی میں اداکار فیروز نے مشہور ہوسٹ و اداکار احسن خان کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کے بارے میں دچسپ باتیں کیں۔

انہوں نے اپنے بیٹے محمد سلطان خان کے بارے میں بتایا کہ سلطان دو سال کا ہے، سب اس سے بہت پیار کرتے ہیں لہٰذا وہ ماشاءاللہ بہت ہی رواں دواں ہے اور سب کچھ بہت جلدی سیکھنے والا ہے۔

فیروز کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے بیٹے کے کپڑوں کا انتخاب کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ لڑکا ہونے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ بیٹے کی ڈریسنگ کس طرح کی جائے۔ لیکن اگر آپ سلطان سے کپڑوں کے بارے میں پوچھیں تو وہ خود بھی اپنی پسند کا انتخاب کرنا جانتا ہے۔

سلطان کے نام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ میں اس کا نام پیغمبر محمد ﷺ پر رکھنا چاہتا تھا ، لہٰذا میں نے محمد نام اپنے بیٹے کے نام کے ساتھ شالمل کیا۔ باقی سلطان خان کو میری والدہ اور علیزے نے رکھا۔

مزید انہوں نے کیا کہا سنیں انہی کی زبانی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More