اداکار شمعون عباسی پاکستانی شوبز کا ایک بڑا نام ہے اور ہمیشہ ہی یہ اپنے کام کی وجہ سے مداحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔ جس طرح ڈراموں اور فلموں میں شمعون پہلے نظر آیا کرتے تھے اب زیادہ تر ٹی وی شوز اور ماڈلنگ شوٹس یا برانڈنگ کے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اداکار شمعون عباسی جوکہ جویریہ عباسی کے سوتیلے بھائی اور ان کے سابقہ شوہر بھی تھے۔ ان کی شادی اداکارہ حمائمہ ملک سے بھی ہوئی تھی مگر وہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی تھی۔
ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران شمعون عباسی نے کہا کہ:
''
میں یورپ میں پیدا ہوا، وہیں بڑا ہوا، میرے بہت دوست تھے۔ بچپن کے دوستوں کے ساتھ جوانی دیکھی اور ایک اچھی زندگی گزاری۔ لیکن میں نے کبھی یورپ کے کلچر کو نہ اپنایا اور پاکستان آ کر یہیں کے رنگ میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کی۔ میں چاہتا تو آزادانہ زندگی گزار سکتا تھا، مگر میری تربیت اور پاکستانی اصولوں کے ساتھ ساتھ میرے مذہب نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور میں نے یہاں آکر شادی کی۔ مجھ میں شادی کرنے کی ایک آگ تھی جو میری نظر میں بالکل اسلامی اصولوں کے تحت تھی، جس کی خواہش ہر نوجوان کرتا ہے۔ میں نے بھی کی تھی۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رشتے اس وقت ٹوٹتے ہیں جب لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے۔ اس ٹیکنالوجی کی دنیا نے سب کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ حمائمہ سے شادی ہوئی تھی، وہ بھی اچھا وقت تھا، میں کسی بھی عورت کو خراب یا بُرا نہیں کہتا ہوں کیونکہ عورت قابلِ محترم ہے۔''

اگر کسی کی ماں اس کے ذہن میں ڈالے کے تمھاری بیوی خراب ہے، اس میں کمی ہے یا کسی لڑکی کی ماں اس کو کہے کہ شوہر خراب ہے یا سسرال والے اچھے نہیں ہیں تو یقیناً یہ باتیں ذہن پر اثرانداز ہونے لگتی ہیں اور یہ گھروں کو خراب کرنے کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔
لیکن شادی کے حوالے سے اگر حمائمہ ملک کی رائے جاننا چاہیں تو وہ اس بات کو تو قبول کرتی ہیں کہ ان کی شمعون عباسی سے شادی ہوئی لیکن زیادہ دیر نہ چل سکی اور بآلاخر طلاق ہوئی، البتہ حمائمہ ملک نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ انھیں اس وقت طلاق ہوئی جب انھوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ کی شوٹنگ کے پہلے دن کیمرے پر آئی تھی لیکن اس طلاق نے مجھے بہت مضبوط بنا دیا اور اس کے بعد واپسی کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔''