کوئی کرتا ہے مزاق، تو کوئی بنتا ہے مزاق ۔۔ پاکستان کی وہ 5 مشہور شخصیات جن کی حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچے رہتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 19, 2021

سوشل میڈیا ایک ایسی طاقت بن گیا ہے جہاں سے نہ صرف کمایا جا سکتا ہے بلکہ مشہور بھی ہو سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کئی ایسے لوگ سامنے آئے ہیں جو کہ مشہور ہونے کے بعد سوشل میڈیا ہی سے کما رہے ہیں۔

لیکن آج جن شخصیات کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ سوشل میڈیا کی بدولت زبان زد عام ہیں۔ ایسے ہی چند مشہور لوگوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ سوشل میڈیا پر کسی خاص واقعے کی بنا پر مشہور ہوئے ہیں۔

وقار ذکا:

وقار ذکا ویسے تو ایک ٹی وی ہوسٹ ہیں اور وہ ایک مشہور رئیلٹی شو ہوسٹ کر چکے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر وقار ذکا کو کسی اور وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ اور وہ وجہ ہے "ٹرمر"۔

2017 میں ایک شہری جنید خان نے وقار ذکا کے بالوں کو ٹرمر سے کاٹ دیا تھا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوگئی۔ ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نہ صرف ٹرول کیا گیا بلکہ میمز میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے وقار ذکا کو اسی واقعے کی بنیاد پر یاد کیا جاتا ہے، "ٹرمر لاؤ، ٹرمر"۔

جنید اکرم:

جنید اکرم ایک کانٹینٹ کریئٹر ہیں جو کہ مختلف چیزوں پر لکھتے رہتے ہیں۔ جنید اکرم کے یوٹیوب پر تقریبا 5 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ جنید دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی فعال ہیں۔ سوشل میڈیا پر جنید کانٹینٹ رائٹر کم گنجی سوئیگ کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنید کو گنجی سوئیگ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کہ وہ گنجے ہیں۔ جنید جب بھی سوشل میڈیا پر لائیو آتے ہیں تو انہیں گنج پن کی وجہ سے بھی ٹرول کیا جاتا ہے۔

عاصم اظہر:

عاصم اظہر پاکستان کے ان مشہور گلوکاروں میں سے ہیں جو کہ کم عمری میں ہی مشہور ہوگئے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر عاصم کی شہرت ہانیہ سے دوستی کی بدولت ہوئی ہے۔

ہانیہ اور عاصم کے الگ ہونے سے قبل عاصم کئی بار سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کر چکے ہیں جس میں انھوں نے ہانیہ کے ساتھ لمحات بتائے تھے۔

عاصم اس وقت سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار ہوئے جب ہانیہ کا کہنا تھا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں۔ یہ وقت ایسا تھا کہ عاصم شدید سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار تھے۔ لیکن اب سوشل میڈیا ٹرولرز عاصم کو مثبت دیکھتے ہیں۔

تابش احمد ہاشمی:

تابش نے اپنا کیریئر تو اسٹینڈ اپ کامیڈی سے شروع کیا تھا مگر سوشل میڈیا پر تابش ہوسٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تابش سوشل میڈیا پر اپنے پروگرام کی بدولت کافی مشہور ہوچکے ہیں۔ خاص طور پر متھیرا کے انٹرویو کے بعد جس میں متھیرا نے تابش کی بولتی بند کرادی تھی۔

اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پیجز نے کئی میمز میں تابش کی ٹرولنگ کی تھی۔

متھیرا:

متھیرا پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی وہ مشہور شخصیت ہیں جو کہ اپنی بولڈنس کی بدولت جانی جاتی ہیں۔ ویسے تو متھیرا پروگرام ہوسٹ کرتی ہیں، مگر سوشل میڈیا پر متھیرا کافی میمز، ٹرولنگ کا حصہ رہی ہیں۔

اس وقت ایک نجی چینل کے پروگرام کو ہوسٹ کرنے والی متھیرا کافی چرچہ میں ہیں کیونکہ متھیرا مہمانوں سے مذاح بھرے انداز میں چٹکلے چھوڑنا نہیں بھولتی جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا حصہ بن گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More