میں کبھی کسی کے کہنے پر برے کپڑے نہیں پہنتی اور نہ ہی ۔۔ جانیں اپنی پسندیدہ اداکارہ سارہ خان کے چند ایسے سخت قوانین کے بارے میں جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے

ہماری ویب  |  Jun 18, 2021

میڈیا انڈسٹری میں جب کوئی پرستار آتا ہے تو اسے کئی چیزوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ایسی ایک اداکارہ کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو اپنی قواعد و ضوابط کی بدولت جانی جاتی ہیں۔

سارہ خان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جو اپنی قواعد و ضوابط کی بنا پر مشہور ہیں۔ ایک پروگرام میں ہوسٹ احسن خان نے شہزاد شیخ سے سوال کیا، جس پر اداکار شہزاد شیخ کا سارہ خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سارہ کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا، جس پر ہوسٹ احسن خان نے کہا کہ کیسی مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ میں نے صرف سارہ کے ساتھ ایک ٹیلی فلم ہی کی تھی. جس پر سارہ کا کہنا تھا ک مجھے کام کے حوالے سے مسئلہ نہیں ہے بس مجھے قریب کے سین نہیں پسند اور رومانوی سین دیکھ بھال کر کرتی ہوں، کوئی ایسا سین نہیں کرتی جس میں میں خود مطمئن نہ ہوں۔

سارہ ایسے کوئی کپڑے نہیں پہنتی ہیں جو جسم کو ظاہر کرے، وہ عموماً ایسے کپڑے پہنتی ہیں جس میں جسم ڈھکا رہے۔

سارہ خان فلموں کی آفرز بھی اسی بنیاد پر ٹھکرا چکی ہیں جن میں رومانوی اور غیر مطمئن سین ہوں۔ سارہ کا کہنا تھا کہ مجھے فلمز کی آفرز آئی تھیں مگر میں شرائط کو پورا نہیں کر سکتی ہوں۔

واضح رہے سارہ خان کسی ایسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کرتی جن میں غیر اخلاقی سین شامل ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More