پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جویریہ سعود سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مختلف تصاویر شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ جویرہ سعود کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی بڑی بیٹی جنت کی تصاویر شئیر کی گئیں جس میں انہوں نے اپنے بال ڈائی کروائے ہوئے ہیں۔ بالوں کا رنگ اتنا غیر معمولی ہے جس کی وجہ سے صارفین ان کے بالوں کی وجہ سے جویریہ کی بیٹی جنت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی بیٹی کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار بنایا جارہا ہے۔
ہرے رنگ کے بال ڈائی کروانے کے بعد لوگوں کی جانب سے کیا تنقید اور طنزیہ بھرے تبصرے کیے گئے ملاحظ کیجیے۔
ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ کیا گولا گنڈا بنا دیا ہے۔
زینب نامی ایک انسٹا صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گائے کے سر پر مور بیٹھا ہوا ہے۔
ایک صارف ایسی بھی نظر آئیں جنہوں نے جنت کی حمایت میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کرنے سے انہیں خوشی مل رہی ہے تو آپ سب کو کیا تکلیف ہے؟
اشفاق نامی صارف نے جنت کے بالوں پر طنزیہ تبصری کرتے ہوئے لکھا کہ جنت کو دوزخ کی ملکہ بنا دیا دونوں نے۔
لائبہ عدنان نے لکھا کہ بالوں میں رنگ کروانے سے بچی کی معصومیت ختم ہوگئی۔
ایک نور نامی صارف نے لکھا کہ یہ بچی تو لگ ہی نہیں رہی۔