پاکستانی شوبز کے ستارے اپنے جذبات، احساسات کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں ساتھ کرتے نظر آتے ہیں۔ مداحوں کو اپنی کیفیت سے آگاہ کرنے سے نہ صرف مداحوں کو اپنے پرستار سے دلچسپی مزید بڑھتی ہے بلکہ مزید پیار بڑھتا ہے۔
لیکن اب جو ہم پرستاروں کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر نہ صرف شئیر کرتے ہیں بلکہ اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔
ایمن خان:
اداکارہ ایمن خان نے اپنے اکاؤنٹ سے بے شمار یادیں شئیر کی ہیں، مگر اپنے والدین کے حوالے سے جب بھی وہ کچھ شئیر کرتی ہیں تو وہ پوسٹ ان کے دل کے قریب ہوتا ہے۔ اس بار بھی ایمن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔
اس پوسٹ میں ایمن نے اپنی والدہ کے بارے میں لکھا ہے کہ میری ماں میری دنیا ہے۔ جبکہ اس پوسٹ میں منال بھی موجود ہیں۔
عاصم اظہر:
عاصم اظہر ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں تھے جب عاصم کے اکاؤنٹ سے ہانیہ کے متعلق ایک پوسٹ کی گئی۔ عاصم کئی مرتبہ سوشل میڈیا ٹرلنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔
گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے کیے پوسٹ میں عاصم نے اپنے والدین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ماں باپ کی دعائیں لو، جب تک لے سکتے ہو۔ دنیا فتح کرلو گے۔
عاصم اظہر اپنے والدین کو اپنی کامیابی کا ایک اہم رول سمجھتے ہیں۔
اریشہ راضی خان:
اریشہ خان ان جوان اداکاراؤں میں سے ہیں جو چھوٹی عمر سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔ اریشہ اپنی اس کامیابی میں اپنی کو بھی ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ مدرز ڈے کے عالمی دن کی مناسبت سے اریشہ نے ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ موجود ہیں۔