میری ہیرے کی مہنگی انگوٹھی چوری ہوگئی میں نے پھر ۔۔ پاکستانی شوبز کے وہ 3 ستارے جن کی قیمتی چیزیں ان سے چھن گئیں

ہماری ویب  |  Jun 16, 2021

چوری کی واردات کہیں بھی کسی بھی جگہ پیش آسکتی ہے۔ آج کل عام عوام کے گھروں میں چوری ہوجاتی ہے اور کسی کو معلوم تک نہیں ہوتا مگر اب تو بڑے اداکاروں کی بھی قیمتی اشیاء چوری ہونے سے بچ نہ سکیں۔

آج ہم ان مشہور پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بات کریں گے جو حال ہی میں اپنی قیمتی اشیاء گنوا بیٹھے۔

1- ندا یاسر

پاکستان کی مشہور میزبان و اداکارہ ندا یاسر حال ہی میں ترکی گھومنے گئیں اور اپنی یادگار تصویروں کو کیمرے میں محفوظ کیا۔ندا اور یاسر نواز کی سوشل میڈیا پر ترکی گھومنے کی خوبصورت تصاویر آج بھی پسند کی جا رہی ہیں جن میں دونوں اداکار بہت خوش دکھاے دے رہے ہیں۔ لیکن ترکی کے شہر استنبول میں ندا یاسر کے ساتھ ایک بدترین واقعہ پیش آیا جس میں وہ اپنی قیمتی چیز سے محروم ہوگئیں۔

ندا یاسر نے اپنے ہی پروگرام میں اس پورے واقعے کے بارے میں بتایا کہ ان کے قیمتی ہیرے کے زیورات استنبول میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے چوری ہوگئے جہاں ہم ٹھیرے ہوئے تھے۔

ندا نے بتایا کہ کسی نے ہمیں استنبول میں چوری کے واقعات کے بارے میں بتایا تھا اور میری بہن کا فون بھی استنبول میں ہی چھینا گیا تھا، اسی وجہ سے وہ پہلے سے ہی اس صورتحال سے واقف تھیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنا ہیرے کا لاکٹ اور انگوٹھی اپنے پرس میں چھپا لیا تھا۔ ندا یاسر نے بتایا کہ میرا پرس میرے ہوٹل کے کمرے کی الماری میں موجود تھا لیکن روم سروس کرنے آنے والے کسی شخص نے اپنا کام کر دکھایا اور وہ بیگ چرا لیا۔

2-منیب بٹ

حال ہی میں وہ ایک ویب ٹی وی شو میں مہمان خصوصیِ مدوع کیے گئے جس میں انہوں نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامہ کے سیٹ سے ان کی گھڑیاں غائب ہوچکی ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دو مہنگے برانڈز کی گھڑیا تھیں اور دونوں ہی ڈرامے کے سیٹ پر دوران شوٹنگ چوری ہوگئیں، میں نے صبح اسسٹنٹ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دونوں گھڑیاں موجود نہیں ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ہم اس واقعے کے بعد پھر ہم نے کافی تفتیش کی اور پھر ان کی چوری ہونے والی گھڑیوں کا ہم نے سوراغ لگایا لیکن جس شخص نے گھڑیاں چوری کی تھیں وہ نہ ہماری ٹیم کا تھا اور نہ ہی پروڈکشن کا تھا، وہ شخص لوکیشن کا تھا اور جب ہمیں پتا چلا کہ گھڑیاں اس شخص نے چوری کی ہیں تو وہ سیٹ سے فرار ہوگیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اسے کال کی تو اس وقت وہ شخص میری ایک گھڑی بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا، ہم نے اس سے سوال کیا کہ بیچی تو نہیں ہیں تو اس نے کہا نہیں میں واپس آجاؤں گا، بس منیب بھائی سے پوچھیں مجھے ماریں گے تو نہیں۔بعدازاں منیب بٹ نے بتایا کہ اس شخص نے گھڑیاں مجھے واپس کر دی تھیں۔

3- حرا مانی

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو ان کے اپنے ہی گھر کے سامنے لوٹ لیا گیا تھا جس کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حرا مانی اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوتی ہیں ان کا ایک بیٹا گاڑی سے نکل کر گھر کے دروازے پر کھڑا تھا، جبکہ دوسرا بیٹا ابراہیم گاڑی سے نکلا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار چور آگیا اور گاڑی کے فرنٹ ڈور کے پاس دوسرا موٹرسائیکل سوار آ پہنچتا ہے، دونوں چور حرا کا موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More