ہم یہاں کچھ ایسی پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں آپکو بتائیں گے کہ انکے اصل زندگی میں نام کس سے متاثر ہو کر رکھے گئے یا پھر کس وجہ سے تبدیل کیے گئے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زویا ناصر جو کہ ایک بیوٹیشن اور یوٹیوبر بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میرا نام زویا رکھنے کے پیچھے ایک بڑئی دلچسپ کہانی ہے اور وہ کہانی یہ ہے کہ سن 1989 کی دہائی میں پی ٹی وی پر دھوپ کنارے ڈرامہ آیا کرتا تھا جس میں ایک ڈاکٹر زویا ہوا کرتی تھی اور میرے گھر والے ان سے بے حد متاثر تھے اور اسی وجہ سے میرا نام بھی زویا رکھ دیا گیا جبکہ میری والدہ چاہتیں تھیں کہ میں بھی ڈاکٹر بنوں اور پھر میرا پورا نام بھی ڈاکٹر زویا ہو لیکن خیر میں اب زویا ناصر ہی ٹھیک ہوں۔
یاد رہے کہ دھوپ کنارے ڈرامے میں ڈاکٹر زویا کا کردار مشہور اداکارہ مرینہ خان نے ادا کیا تھا۔
اسی طرح اگر ہم انتہائی دلکش اداکارہ مایا خان کی بات کریں تو ان کے نام کے پیچھے بھی ایک عجیب و غریب قصہ ہے ،انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی انکا نام مایا پڑ گیا تھا لیکن انکا اصل نام مریم ہے اور یہ نام انکی دادی نے رکھا تھا اورمایا خان بچپن میں بیمار بہت ہوا کرتی تھیں۔
بس یہی وجہ ہے کہ گھر والوں نے کہا کہ اس کا نام تبدیل کر دو تو یہ ٹھیک ہو جائے گی جس کے بعد یہ مریم سے مایا ہو گئیں لیکن اس نام پر مایا خان کے ابو راضی نہیں تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ نام میری والدہ نے رکھا ہےاور بس اب اس دن کے بعد سے کچھ لوگ مجھے مایا اور کچھ مریم کہہ کر پکارتے ہیں۔
اور جب مایا خان نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو بھی انہوں نے اسی نام کا انتخاب کیا۔