گھومنے پھرنے اور دنیا بھر کے خوبصورت مقامات دیکھنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے کوئی زندگی میں صرف گھومنے کی خواہش رکھتا ہے تو کوئی صرف اور صرف ساحلوں اور سمندروں پر سیر کو جانا چاہتا ہے۔ بالکل ایسے ہی ہمارے شوبز ستارے ہیں جنہیں گھومنے پھرنے اور تفریحی مقامات پر جانے کا بہت شوق تھا۔
ندا یاسر اور یاسر نواز:
ندا یاسر حال ہی میں اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ تُرکی گھوم کر آئی ہیں۔ انہیں ترکی گھومنے کا بہت شوق تھا۔ ایک شو میں انہوں نے کہا کہ ترکی جانے کا بہت شوق تھا اور اب گئی تو دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہ سچ میں بہت خوبصورت ہے۔
زرنش خان:
اداکارہ زرنش خان حال ہی میں سری لنکا گھوم کر آئی ہیں انہوں نے یوٹیوب پر اپنا وی لاگ پر شیئر کیا۔ ان کے اس ٹرپ کی تصویر بھی ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہیں ۔
حسن رضوی:
حسن رضوی جو کہ گلوکارہ کومل رضوی کے بھائی ہیں، یہ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ گھومنے گئے تھے، انہوں نے گرمی کو بھگانے کے لئے مقامی ساحل کا دورہ کیا ۔
اُشنا شاہ
اداکارہ اشنا شاہ جو اسری کی بہن ہیں ، ان کو بھی گھومنے کا بہت شوق ہے، ایک انٹرویو میں کہتی ہیں کہ: '' گھومنے پھرنے سے زندگی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے کیونکہ کام تو ہم زندگی بھر ہی کرتے ہیں۔''
جویریہ عباسی
اداکارہ جویریہ عباسی بھی گذشتہ روز اداکارہ اشنا کے ساتھ مقامی ساحل پر گھومنے گئی تھیں۔ ان کی تصاویر ان کے اکاؤنٹس پر بھی موجود ہیں۔ جویریہ مختلف ممالک بھی گھوم چکی ہیں۔