امی نے کبھی سر پر ہاتھ بھی نہیں پھیرا تھا، مگر وہ اس وقت روئیں جب میں نے ۔۔ زینب شبیر اپنی والدہ کے بارے میں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jun 12, 2021

پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ زینب شبیر نے حال ہی میں ایک ویب ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان کے ساتھ اپنے بارے میں کافی ساری باتیں شئیر کیں۔

اداکارہ زینب نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار خود کو ٹیلی وژن اسکرین پر دیکھا تو میں دیکھ کر پاگل ہی ہوگئی تھی اور مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں نے یہ کیا کر دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری امی کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔

انہوں نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میں مال میں اپنی امی کے ساتھ تھی اور اس وقت مجھ سے ملنے میرا ایک فین آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت احساس ہوا تھا کہ میں کچھ ہوں اور میں نے اپنہ والدہ اور فیملی کو فخر محسوس کروایا۔

اداکارہ زینب نے بتایا کہ میری امی نے مجھ سے کہا کہ جب تمھارا کوئی مداح تم سے ملنے آئے اور اس دوران اگر تم کچھ کھا رہی ہو تو اٹھ کے کھڑی ہوجاؤ اور اپنے مداح کو وقت دو۔

انہوں نے بتایا کہ میری امی بہت سخت خاتون ہیں اور انہوں نے آج تک مجھے پیار نہیں کیا یہاں تک پیار و محبت سے سر پر ہاتھ بھی نہیں پھیرا تھا لیکن اس وقت میری امی کے آنکھوں میں آنسو تھے جب میں اپنے فین کے ساتھ تصویریں بنوا رہی تھی۔

مزید اداکارہ زینب شبیر نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More