حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول ترین میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی پوسٹ پر کیا گیا مداح کا کمنٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔
دو دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویروں پر ان کے مداحوں نے ڈھیر ساری نیک تمناؤں کا ظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر نتقید بھی کی۔
کشف نامی صارف کی جانب سے نادیہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا جس میں سوال کیا گیا کہ ''مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کی یہ شادی کون سے نمبر کی ہے؟''
کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ ''کیان میرا اپنا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے اُسے گود لیا ہے''۔
جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ''اور یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے''۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کے مطابق نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔