جب ہم کسی شوبز سے وابستہ شخصیت کو پسند کرتے ہیں تو اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ اور خاص کر اگر کوئی معروف اداکارہ شخصیت کی شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے بات ہو تو صارفین ہر نئی آنے والی اطلاعات کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول فنکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ سال 23 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے۔
اداکارہ حنا الطاف نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے چہرے پر ہاتھ رکھ کر مسکرا رہی ہیں تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سویٹر پہنا ہوا تھا دراصل انہوں نے یہ تصویر انسٹاگرام پر سال نو کی آمد پر شئیر کی تھی۔ لیکن صارفین نے وہیں تبصرے کرنا شروع کردیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘مجھے لگا کہ آپ کے پاس کوئی اچھی خبر ہے جس پر حنا الطاف نے بہترین انداز میں اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے لکھا ایسا کچھ نہیں ، میں حاملہ نہیں ہوں اور اگر ایسی کوئی اچھی خبر ہوئی تو میں آپ سب سے ضرر شئیر کروں گی۔