ایک کروڑ کی تو صرف یہ انگوٹھی پہنتی ہیں ۔۔۔ اداکارہ کرینہ کپور کی روز مرہ استعمال ہونے والی چیزیں اور ان کی حیران کردینے والی قیمتیں

ہماری ویب  |  Jan 01, 2021

بالی ووڈ انڈسٹری میں مختلف فیشن کے انداز کو اپنانے کی بات کی جائے تو اداکارہ کرینہ کپور کا شمار سرفہرست اداکاراؤں میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن سینس کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور کی فیشن ایسسریز اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ بہت قیمتی بھی ہیں۔

اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی ووڈ حسینہ نے مختلف مواقعوں پر مختلف فیشن اپنانے کے لیے کتنی خطیر رقم خرچ کی۔

٭ چیتے کی کھال جیسا پرنٹڈ لباس

گزشتہ برس دسمبر میں بھارتی شہر ممبئی میں سیر و تفریح کے دوران فرل آستینوں کے ساتھ کرینہ کپور کی چیتا پرنٹڈ کپڑوں میں لی گئی تصویر کافی مقبول ہوئی۔ اداکارہ کا یہ ڈریس امریکا کے معروف فیشن برانڈ 'مائیکل کورس کا ڈیزائن کردہ ہے جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے (سوا تین لاکھ روپے پاکستانی) ہے۔

٭ مہنگی ہیرے کی انگوٹھی

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان ہمیشہ سے ہی کرینہ کپور کو مہنگے تحائف دینے کے قائل رہے ہیں۔ اداکار سیف نے اپنی اہلیہ کرینہ کو منگنی کے موقع 5 قیرات بینڈ کی ڈائمنڈ کی انگوٹھی پہنائی جس کی قیمت 75 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

٭ چینل فلیگ بیگ

کرینہ کپور کپڑوں کی طرح مہنگے اور برانڈڈ بیگ بھی خریدنے کی شوقین ہیں، کچھ عرصہ قبل سیف علی خان کے ساتھ لی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور کا چینل فلیپ بیگ نمایاں دکھائی دے رہا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ بھارتی روپے یعنی (سوا دو لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

٭ کفتان کا لباس

بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سیف علی خان کی 50 ویں سالگرہ پر قریبی اور خاص مہمانوں نے شرکت کی، اس موقع پر کرینہ کپور نے سلک کے جیومیٹریکل پرنٹ پر مغلیہ طرز کا لباس کفتان زیب تن کیا تھا، اور اس ڈریس کی قیمت بھی 24000 بھارتی روپے (ساڑھے 52 ہزار روپے پاکستانی) ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More