شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے پاکستانی شوبز اسٹارز طویل عرصہ تک ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کے بعد ٹیلیویژن اسکرین پر پھر کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔ وہیں چند اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں گھر بیٹھنا پسند نہیں ہوتا اور ان کے اندر کچھ نہ کچھ نیا اور منفرد کرنے کی جستجو ہوتی ہے۔
آج ہم پاکستان کے اُن اداکاروں کی بات کریں گے جنہوں نے اداکاری کے بعد سیاست میں قدم رکھا۔
1- شرمیلا فاروقی
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر رہنما شرمیلا فاروقی شرمیلا فاروقی ماضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے ڈرامہ سیریل پانچواں موسم میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انہوں نے سیاسی کیرئیرکا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ شرمیلا فاروقی 2013ء کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں اور تاحال اسمبلی میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔
2- حمزہ علی عباسی
پاکستان کی نوجوان نسل کے پسندیدہ اور باصلاحیت اداکارحمزہ علی عباسی بھی ادکاری کے بعد سیاسی میدان میں بھی قدم جماچکے ہیں پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکارحمزہ علی عباسی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں سرگرم رہے ہیں۔ اداکار الیکشن میں تو حصہ نہیں لے سکے لیکن ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کی سیٹ سے آئیندہ الیکشن میں حصہ لیں۔
3- طارق عزیز
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں جیسے مشہور جملے سے ترقی پانے والے پاکستان کی نامور ترین شخصیت طارق عزیز مرحوم سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد مسلم لیگ ن میں شمہولیت اختیار کی تھی جبکہ سنہ 1996 میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
4- فوزیہ وہاب
پاکستان کی مقبول اداکارہ فوزیہ وہاب جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات بنیں۔
5- مصطفیٰ قریشی
پاکستان کی مایہ ناز اداکار مصطفیٰ قریشی جو 600 سے زائد فلموں میں کام کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ اداکار مصطفیٰ قریشی اب ایک سیاستدان مانے جاتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن ہیں۔
6- فرحان علی آغا
پاکستان کے معروف ترین اداکار فرحان علی آغا نے سنہ 1990 کی دہائی میں ڈرامہ انڈسٹری میں جوائن کی، انہوں نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں صدقے تمہارے، دیمک، یقین کا سفر، میرے قاتل میرے دلدار اور دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔