حمزہ علی عباسی نے اپنی سالی فضاء خاور کی مہندی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Dec 26, 2020

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پاکستان شوبز کی ایسی جوڑی ہے جن کی شادی کی سادگی آج بھی لوگوں کو بہت یاد ہے۔ اور اب حال ہی میں نیمل کی چھوٹی بہن فضاء خاور کی شادی اسلام آباد میں انجام پائی ہے جس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے صرف بارات میں شرکت کی جبکہ نا مایوں اور نہ ہی مہندی میں شرکت کی ۔

جبکہ نیمل خاور نے ان دونوں تقریبات میں اپنے ڈانس سے لوگوں کے خوب دل جیتے۔ اداکار حمزہ علی کی شادی کی ان دونوں تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں میں خوب چرچہ سنائی دی کہ کہیں ان دونوں کے درمیان کوئی لڑائی تو نہیں ہو گئی ۔

مگر ذرائع ان کی شرکت نہ کرنے کی دو وجوہات بتا رہے ہیں جو کہ یہ ہیں:

وجوہات:

۰ حمزہ علی عباسی کو ناچ گانا نہیں پسند، کیونکہ وہ اسلامی اصولوں کے تحت زندگی گزارنے میں سنجیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

۰ دوسری اہم وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ حمزہ ان دونوں تقریبات کے دن ملک سے باہر کسی ضروری کام سے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ شرکت نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ مذکورہ شادی میں لوگوں نے نیمل خاور کی بہن فضاء خاور کو مادھوری ڈکشٹ اور حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف سے مشابہہ قرار دے دیا۔

آپ کو کیا لگتا ہے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More