اداکارہ سارہ خان کے گھر سے افسوسناک خبر، والد انتقال کرگئے

ہماری ویب  |  Dec 25, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کر گٸے۔

گزشتہ روز سارہ خان کی شادی کی فوٹو گرافی کرنے والے آفیشل فوٹو گرافر عبد الصمد ضیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر دی تھی اور سارہ خان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ان کے والد کی مغفرت کی دعا بھی کی تھی۔

تاہم آج سارہ خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دی اور اپنے والد کی تدفین سے متعلق معلومات شئیر کیں، انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ 'جنازہ ظہر میں اٹھایا جائے گا اور انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سارہ خان رواں سال جولائی میں گلو کار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواجی میں منسلک ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More