ایک عام آدمی ہو یا پھر چاہے کوئی مشہور شخصیت، بیوی کے سامنے کسی کی نہیں چلتی ہے، کیونکہ ان کے سر پر بیوی کا ڈر سوار ہوتا ہے عام آدمی کا پھر بھی سمجھ آسکتا ہے لیکن جب ایسی کوئی خبر سامنے آجائے کہ فلاں مشہور شخصیت نے اپنی اہلیہ سے کوئی بات یا کوئی سچ پوشیدہ رکھا تو میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی ان کی خبریں بطور مزاحیہ خبر کے چلائی جاتی ہیں۔
ضروری نہیں ہے کہ تمام مرد حضرات اپنی بیوبیوں سے باتیں چھپاتے ہوں بلکہ کچھ ایسے بھی میاں موجود ہیں جو ہمیشہ اپنی بیویوں سے سچ کہتے ہیں۔
تو چلیں آئیے جانتے ہیں کہ شوبز کی وہ کونسی مقبول شخصیات ہیں جو اپنی بیوی سے باتیں چھپاتے ہیں اور کون تمام باتیں شئیر کرتے ہیں۔
1- افضل خان ( المعروف جان ریمبو)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کا چمکتا ستارہ افضل خان جن کی اداکاری کے سب ہی دیوانے ہیں۔ چاہے وہ اداکاری کریں یا پھر کامیڈی جہاں بھی جاتے ہیں ماحول بنا دیتے ہیں اور یہی ان کی خاصیت ہے۔ ایک پرانے شو میں افضل خان اور ان کی اہلیہ نے بطور مہمان شرکت کی جس میں ایک گیم رکھا گیا محبت کی عدالت کا جس میں سب سچ کے سوا کچھ نہیں بولنا تھا۔ صاحبہ کی جانب سے جان ریمبو سے سوالات پوچھا گیا کہ آپ میرے ہاتھ کا کونسا کھانا مجبوری میں کھاتے ہیں
جس پر انہوں نے ڈرے اور سہمے ہوئے انداز میں بتایا کہ جو کھانا آپ غصے میں بناتی ہیں وہ مجبوری میں کھانا پڑتا ہے۔
2- علی ظفر
پاکستان کے مقبول ترین گلوکار و اداکار علی ظفر کا شمار ان مرد حضرات میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کا ساتھ دیا اور ان کے مشکل وقت میں اپنی اہلیہ سے کچ بھی نہ چھپایا۔ حال ہی میں علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گلوکار نے اہلیہ کی تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں تحریر تھا کہ ''میرے مشکل ترین وقت اور ناامیدی کے دنوں میں تم میرے ساتھ تھیں، اپنے آپ میں رہنے کا بہت شکریہ! مجھے تم سے محبت ہے۔ اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ علی ظفر ایک سچے آدمی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی اہلیہ عائشہ فضلی سے کچھ نہیں چھپایا۔
3- شاہ رخ خان
کروڑوں بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی اہلیہ گوری خان سے باتیں چھپانے لگے۔
شاہ رخ خان نے فلم پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ ان کا پروڈکشن ہاؤس ان کی اہلیہ گوری خان چلاتی ہیں۔
بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ کنگ خان بھی عام مردوں کی طرح اپنی اہلیہ سے سب چھپاتے ہیں جبکہ یہ انکشاف لیجنڈری اداکار ستیش شاہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ 2003 میں فلم چلتے چلتے میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور اس فلم کا معاوضہ کچھ زیادہ موصول ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ رقم زیادہ ملنے پر شاہ رخ کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں ستیش بھائی لیکن گوری معلوم نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ 2003 میں آئی گےی فلم چلتے چلتے میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایتکاری عزیز مرزا نے کی۔