پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مقبول اداکار جن کے لئے سال 2020 تنقید سے بھرپور رہا۔ ویسے تو تنقیدِ رائے سب کا حق ہے اور اکثر کئی اداکار اپنے بیان اور جملوں کے باعث لوگوں کی تنقید کا شکار بن جاتے ہیں لیکن انہوں نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدوں کا بخوبی سامنا بھی کیا۔
آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسے شوبز ستارے ہیں جو رواں سال 2020 میں سب سے زیادہ تنقید کے نشانہ بنے۔
1- صدف کنول
رواں سال بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ صدف کنول کی وجہ سے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوئی۔ لوگوں کو صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جوڑی پسند نہ آئی۔ لوگوں کی جانب سے دونوں اداکاروں کی شادی پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
2- عظمیٰ خان
رواں سال معروف شوبز اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر بہت بڑا ہنگامہ پیش آیا۔ گارڈز سمیت تین مسلح خواتین نے اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان پر بہت تشدد کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ دائر کروایا لیکن چند روز بعد مقدمہ اداکارہ کی جانب سے واپس لے لیا گیا تھا جس کے بعد عوام نے انہیں بے حد تنقید کا نشانہ بنایا۔
3- یاسر حسین
اداکار یاسر حسین کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو آئے روز تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں نشر کیا جانے والا سپر ہٹ ڈرامہ ارطغرل غازی کے کرداروں کی پاکستان میں مقبولیت پر یاسر حسین کی جانب سے طنزیہ بھرے پوسٹ سامنے آئے۔ جب اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر 'پاکستانی ارطغرل اور پاکستانی تورگت' کے نام سے پوسٹ ہونے والی ایک تصویر کے ردِعمل میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔ یاسر حسین کے اس بیان پر پورے ملک میں موجود ارطغرل غازی کے پرستاروں نے ان پر دھاوا بول دیا تھا۔
4- نعمان اعجاز
چند ہفتوں قبل اداکار نعمان اعجاز کو میزبان عفت عمر کے پروگرام میں دیکھا گیا۔ تاہم اداکار نے انٹرویو کے دوران چند ایسے جملوں کا استعمال کیا کہ جسے سن کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔
5- حاجرہ یمین
رواں ماہ اداکارہ حاجرہ یامین کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں گئی تھیں جس میں وہ چھت پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سردیاں آرہی ہیں یا آچکی ہیں، میں کشمکش میں مبتلا ہوں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تند وتیز تبصرے کیے گئے۔