رواں سال بہت سے پاکستانی اداکاروں کے لئے یادگار رہا جبکہ کچھ فنکاروں کے لئے موجودہ سال تلخ ترین رہا۔ اس سال کئی جوڑوں کی شادیاں ہوئیں جبکہ متعدد فنکار جوڑوں میں علیحدگی بھی ہوئی۔
لیکن شوبز انڈسٹری کے کچھ جوڑے ایسے بھی ہیں جن کی محبت کی مثال دی جاتی ہے، شادی کے کافی سال گزر جانے کے بعد بھی ان کی محبت آج تک برقرار ہے۔
آئیے جانتے ہیں کون سے ہیں وہ 5 مشہور اداکار جن کی شادی کو 5 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی محبت آج بھی پہلے جیسی ہے۔
عائزہ خان اور دانش
عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و مقبول ترین جوڑی ہے۔ اس جوڑی کے پاکستان میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔ عائزہ اور دانش کی شادی سال 2014 میں ہوئی۔ دونوں کی شادی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی۔ شادی کی تصاویر کئی روز تک وائرل رہیں۔ اس جوڑے کو شادی کے بعد ایک ساتھ 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن انہیں دیکھ کر آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے ان کی شادی حال ہی میں ہوئی ہو۔
حرا ترین اور علی سفینہ
شوبز انڈسٹری کی ایک اور مقبول ترین جوڑی حرا اور علی کی ہے۔ حرا کئی ڈراموں میں معاون کردار ادا کر چکی ہیں۔ دونوں کی شادی 2013 میں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز ہی حرا اور علی نے شادی کی ساتویں سالگرہ منائی۔ ماڈل و اداکارہ حرا ترین نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شئیر کیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
صاحبہ اور ریمبو
فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی شادی کو 23 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں پاکستان کے نامور اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکار ہیں۔ دونوں میاں بیوی انتہائی فٹ ہیں۔ ان کو دیکھ کر بالکل ایسا نہیں لگتا کہ ان کی شادی کو اتنے سال گزر چکے ہیں۔
ثروت گیلانی اور فہد مرزا
ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی شادی 2014 میں ہوئی۔ اس لحاظ سے دونوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 6 سال ہو چکے ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
جویریہ اور سعود
فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور جوڑی جویریہ اور سعود کی شادی دسمبر 2005 میں ہوئی۔ ان کی شادی کو 15 سال ہو چکے ہیں لیکن ان میں محبت اب بھی پہلے جیسی ہی ہے۔