کرکٹر ، گلوکار، شاعر یا پھر اداکار، فینز سب ہی کے ہوتے ہیں۔ مداحوں کو مشہور شخصیات کی کوئی بھی عادت یا ان کی جھلک اچھی لگ جائے تو وہ ساری زندگی کے لئے ان کے دیوانے ہوجاتے ہیں۔ اور کچھ مداح تو اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ وہ ان سے شادی تک کرنے کی خواہشں کا اظہار کر دیتے ہیں۔
اس کی مثال آپ کو دیتے ہیں کہ شاہ رخ پر بننے والی مشہور فلم 'فین' جس میں دیکھایا جاتا ہے ان کا ہمشکل فین دیوانگی کی حد تک شاہ رخ کو کاپی کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے کمرے کی دیوار پر شاہ رخ خان کی پرانی سے لے کر نئی تصاویر چسپاں کی ہوئی ہوتی ہیں اور اپنے آپ کو شاہ رخ سے تشبیہہ دیتا ہے۔
بہر حال آج ہم آپ کو چند ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کو ان کے پرستاروں نے شادی کی پیشکش کی۔
1- عمران عباس
پاکستانی شوبز کا جانا مانا نام عمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوالات کرنے کا سیشن کیا جس میں لوگوں کی جانب سے دلچسپ سوالات کیے گئے، جبکہ ان کی ایک بڑی خاتون مداح کی جانب سے عمران عباس کو رشتے کی پیشکش بھی ہوئی۔ عمران عباس تمام مداحوں کے سوالوں کے جواب دے رہے ہوتے ہیں کہ سوالات کے اُس سیشن میں ایک خاتون مداح تو بغیر سوچے سمجھے اداکار کو شادی کی پیشکش کر ڈالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ کیا میں آپ کے گھر رشتہ بھیجوں؟ مداح کے سوال پر عمران عباس نے انہیں لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ بھیج کر دیکھ لو۔
2- علیزے شاہ
پاکستان شوبز کا نیا ابھرتا ستارہ علیزے شاہ جنہوں نے کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 20 سالہ نوجوان اداکارہ جن کے کئی پرستار موجود ہیں۔ گزشتہ برس اداکارہ کا ایسا فین سامنے آیا تھا جنہوں نے اداکارہ کو پروپوزل بھیجا۔ شکیل عباسی کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے ہے۔ شکیل عالیزے شاہ کو ڈرامہ سیرل عہد وفا میں دیکھ کر متاثر ہوا تھا اور اس کی عمر 41 سال بتائی جاتی ہے۔ عالیزے شاہ کے جانب سے مداح کی اس پیشکش پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
3- ارمینہ خان
شوبز صنعت سے تعلق رکھنے والی مقبول اداکارہ ارمینہ خان کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں ان کے ایک دیوانے مداح نے شادی کی آفر کی۔ لیکن ارمینہ خان نے اس مداح کی شادی کی پیشکش کو انتہائی شائستہ انداز میں ٹھکرا دیا تھا۔ اداکارہ نے فین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاف کجیئے گا سر، میری شادی ہوچکی ہے۔
4- بھومی پدنیکر
بھارت میں بھی ایسے مداح بھرے پڑے ہیں جو اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے اور انہیں دیکھنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بھومی پدنیکر کے ایک مداح نے ٹوئٹر میں لکھا کہ ہیلو میم میرا ایک دن بھی آپ کے بغیر نہیں گزرتا جس پر اداکارہ بھومی پدنیکر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں جواب دیا کہ سیلیبریٹی ہو یا نہ بھی ہو شادی کے ابھی کوئی امکانات نہیں۔