علی ظفر نے نئے آنے والے گلوکاروں کو موقع اور انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا، یہ سب کیسے ہوگا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Dec 21, 2020

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے تمام نئے ریپرز کو موقع اور انہیں نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے یہ اعلان کیا۔ ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد علی ظفر نے کہا کہ 'بھائی حاضر ہے' کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں ریپ کرنے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ''ریپرز بھائی حاضر ہے کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں‌ اور ویڈیو ریکارڈ‌ کر کے اُسے فیس بک پیج پر بھیج دیں''۔

گلوکار کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ''پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو 1 لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو 50،000 اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی''۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ''نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ بھائی حاضر ہے میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ویڈیو میں وہ خود بھی شامل ہوں گے''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More