یہ میری خالہ کی بیٹی ہے اور مجھے بھائی کہتی تھی۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار جو آپس میں كزنز ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Dec 19, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری بے پناہ با صلاحیت لوگوں سے بھری پڑی ہے، ہر اداکار، گلوکار اور فنکار اپنی مثال آپ ہے۔ مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی ذاتی زندگی کے حوالے سے جاننے میں بھی کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہیں لیکن دونوں کا آپس میں کافی قریبی رشتہ ہے۔

آج ہم آپ کو ان مشہور فنكاروں کے بارے میں بتائیں گے جو آپس میں ایک دوسرے کے کزن ہیں لیکن مداح یہ بات نہیں جانتے۔

علی عباس اور رمشا خان

پاکستان کے نامور اداکار علی عبّاس جو متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں یہ انکشاف کیا اداکارہ رمشا خان ان کی فرسٹ کزن ہیں۔ علی عبّاس نے بتایا کہ وہ ان کی سگی خالہ کی بیٹی ہیں۔ دونوں ہی اداکار ڈرامہ سیریل "گهسی پٹی محبّت" میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، ڈرامہ میں دونوں کی شادی ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے علی عبّاس کا کہنا ہے کہ "رمشا میری خالہ کی بیٹی ہے، بچپن سے ہمارا ویسا ہی رشتہ رہا ہے جیسے كزنز کا ہوتا ہے۔ رمشا مجھے شروع سے ہی علی بھائی کہتی تھی اور اب ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر، ایک دوسرے کو دیکھتے ہوۓ ڈائلاگز بولنا پڑتے ہیں"۔

صائمہ قریشی اور فیصل قریشی

پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کو کون نہیں جانتا، ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صائمہ قریشی بھی آپس میں كزنز ہیں۔ یہ بات اس سے قبل بہت کم لوگ جانتے تھے کہ یہ دونوں آپس میں كزنز ہیں۔

احمد علی اکبر اور جنید خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو معروف اداکار احمد علی اکبر اور جنید خان بھی آپس میں كزنز ہیں۔ ان کے مداح یہ بات نہیں جانتے تھے۔ دونوں کی بہترین اداکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More