عام لوگوں کے بچے پہلے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور جب پڑھائی مکمل کرلیتے ہیں تو نوکری کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں جو ایک تلخ حقیقت ہے۔ پھر جب نوکری مل جاتی ہے تو کئی سالوں بعد وہ اس مقام تک پہنچتے ہیں کہ وہ اپنا گھر خرید سکے۔ اس پورے سلسلے میں انسان کی عمر گزر جاتی ہے۔
لیکن اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس بے تہاشا دولت ہے اور ان کے بچے بھی کافی امیر ہیں۔ ان کا تعلق انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے ہوتا ہے اور یہ ایک ایسی صنعت ہے جہاں پیسوں کی برسات ہوتی ہے۔
آج ہم بھارت کے 4 ارب پتی خاندان کے بچوں کے بارے میں جانیں گے جو کروڑ پتی بن چکے ہیں۔
1- تیمور خان
بھارت کے نامور اداکار سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان جو صرف 4 سال کا ہے اور انڈیا میں سب سے زیادہ جانا مانا بچہ ہے۔ تیمور کے والد سیف علی خان جن کی سالانہ آمدنی 300 کروڑ( پاکستانی چھ کروڑ) ہے۔ خیال رہے کہ تیمور خان کی پیدائش پر بیٹے کو سیف نے ایک مہنگی گاڑی جبکہ کرینہ کپور نے ایک جنگل تحفے میں دیا تھا جو ممبٸ میں واقع ہے۔
2- مکیش امبانی کا پوتا
حال ہی میں بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ مکیش امبانی کے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں اہلخانہ کے تمام افراد کی جانب سے مہنگے ترین تحائف دیے گئے۔ چند دنوں کا ننھا بچہ دنیا میں آتے ہی کروڑ پتی بن گیا۔
3- سوہانا، آریان اور ابراہم
بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے فلمی صنعت میں تو خوب نام کمایا اور اب ان کے بچے بھی فلمی دنیا میں آنے کے لئے ہیں تیار۔ شاہ رخ خان کی فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے طاقتور فیملی مانی جاتی ہے۔ سوہانا، آریان اور ابراہم تینوں ہی بچے آج لگژری زندگی گزار رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کی سالانہ آمدنی چار ہزار کروڑ( پاکستانی 8 ہزار کروڑ روپے) ہے۔
4- امیتابھ بچن کی پوتی آرادھیا بچن
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھشیک بچن کامیاب ترین شخصیت مانے جاتے ہیں۔ ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کا شمار ایک بڑی بالی ووڈ فیملی میں ہوتا ہے۔ آرادھیا بچن کے دادی اور دادا فلمی صنعت کے بڑے اسٹارز ہیں۔ اور اپنی پوتی کی ہر خواہش بھی پورے کرتے ہیں۔