3 سال بعد اللہ نے پہلی بار اولاد کی نعمت سے نوازا۔۔۔ وہ اداکار کون سے ہیں جو سال 2020 میں ماں باپ بنے

ہماری ویب  |  Dec 18, 2020

سال 2020 اپنے اختتام کو ہے۔ یہ پورا سال ہی عالمی وبا کورونا وائرس کی نظر ہوگیا، سال کے آغاز سے ہی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن لگ گیا جس کے باعث ہر فرد اپنے گھر میں محصور ہوگیا تاہم اس سال شوبز سے جڑے ایسے ایسے واقعات سامنے آئے جسے سن کر مداحوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی۔

تاہم یہ سال کچھ اداکاروں کے لئے اچھا جبکہ کچھ کے لئے برا رہا۔ بہت سی مشہور شخصیات ایسی ہیں جن کے گھر بچوں کی پیدائش ہوئی۔

صنم چوہدری

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ صنم چوہدری نے فی الحال شوبز سے وقفہ لے رکھا ہے، تاہم اس سال یہ ماں بنیں۔ انہوں نے 5 اکتوبر 2020 کو انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کے بعد کی جانے والی تقریب کی تصاویر شئیر کیں۔ صنم نے بیٹے کا نام شاہ ویر رکھا۔

مومل خالد

مومل خالد کی شادی عثمان پٹیل سے دسمبر 2017 میں ہوئی جبکہ اللہ نے انہیں شادی کے 3 سال بعد اولاد کی نعمت نے نوازا۔ رواں سال ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام محمد صلاح رکھا گیا۔

صنم بلوچ

اداکارہ و میزبان صنم بلوچ کے گھر رواں سال بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس خبر نے تمام مداحوں کو چونکا دیا کیونکہ صنم بلوچ کی شادی کی خبر تاحال میڈیا پر نہیں آئی تھی۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان

دونوں اداکاروں کے گھر 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ حمزہ اور نیمل نے اپنے بچے کا نام مصطفیٰ عباسی رکھا۔ دونوں ماں باپ بننے پر بے حد خوش تھے۔

سارہ رضی خان

30 اگست 2020 کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی خبر سارہ کی بہن اریشہ نے انسٹاگرام کے ذریعے دی۔ سارہ نے اپنی ننھی پری کا نام مرحا عمیر رکھا۔

جگن کاظم

اداکارہ و میزبان جگن کاظم کے گھر 9 اکتوبر 2020 کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نور بانو نقوی رکھا۔ جگن اس سے قبل دو بیٹوں کی ماں تھیں۔

فیصل قریشی

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کے گھر 19 جنوری 2020 دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ اداکار کے گھر بیٹا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے فرمان قریشی رکھا۔

مومل شیخ

20 اگست 2020 کو مومل شیخ اور نادر نواز کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ بیٹی کا نام انہوں نے علیہا نادر نواز رکھا۔ اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

اریج فاطمہ

اریج فاطمہ جو فی الحال اداکاری نہیں کر رہیں، ان کے گھر 13 مئی 2020 کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اداکارہ نے عیسیٰ رکھا ہے۔

امانت علی

گلوکار امانت علی کی شادی سال 2017 میں ہوئی، تاہم 3 اکتوبر کو ان کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی۔ ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا جبکہ پہلے ان کی ایک بیٹی تھی۔

نعمان حبیب

16 ستمبر 2020 کو اداکار نعمان حبیب اور عائشہ نعمان کی دوسری بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام زارا نعمان رکھا گیا۔

٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More