ہم نے اپنی شادی ایک سال سب سے چھپائی کیونکہ ۔۔۔ جے اور ماہی نے شادی کے 8 سال بعد کیا بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Nov 16, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جے بھانوشالی اور ماہی وج نے کئی مشہور ڈرامی سیریلز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکار جے بھانوشالی فلمی دنیا میں آنے سے قبل مخلتف ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

جے اور ماہی کی سال 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونون فنکاروں کی ملاقات ایک بھارتی ڈانش شو میں ہوئی تھی اور وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کا ارادہ کیا۔

ایک مشہور بھارتی پروگرام میں جوڑی اداکار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو میزبان نے ان سے چند دلچسپ سوال کئے۔

میزبان کی جانب سے نوجوان اداکار جے سے سوال کیا گیا کہ آپ دونوں کی ملاقات کب اور کیسے ہوئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت وقت پہلے ماہی کو جے نے ایک دیوالی کی تقریب میں دیکھا تھا اور اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال تک ہماری کہیں بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

جے نے بتایا کہ وہ اپنے پرانے دوست کے ہمراہ ایک پارٹی میں گئے اور وہاں دوبارہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی اور تب جے کو معلوم ہوا کہ ماہی کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ بعد ازاں جے تین ماہ تک ان کے پیچھے بھاگ دوڑ کرتے رہے اور بلآخر وہ دوست بن گئے۔

اداکار جے کی اہلیہ ماہی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی شادی کو ایک طویل عرصے سے انڈسٹری سے خفیہ رکھا تھا۔ ماہی وج نے بتایا کہ ان کی کورٹ میریج ہوئی تھی۔

جوڑی اداکاروں نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More