اداکارائیں اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے لئے بہت سے ٹوٹکے اور زبردست سی ٹپس بتاتی رہتی ہیں کیونکہ لوگوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی خوبصورتی کا راز جاننےکا بے صبری سے انتظآر ہوتا ہے ۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ جو کہ نانی بھی بن چکی ہیں مگر اب بھی وہ اتنی حسین اور جوان نظر آتی ہیں کہ دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جائے اور کسی کو یقین بھی نہ آئے کہ یہ نانی بھی بن گئی ہیں۔ چلیں آپ کو بھی بتاتے ہیں ان کی سمارٹنس اور خوبصورتی کا راز ۔
اداکارہ کے بتائے ہوئے خاص راز:
* روزانہ دن میں پانی زیادہ مقدار میں پیئیں اور کوشش کریں ابلا ہوا صاف پانی استعمال کریں۔
* اچھی متوازن غذا اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کا استعمال کریں۔
* فٹنس کو اچھآ رکھنا چاہتی ہیں تو یوگا اور ورزش کو بھی نہ بھولیں۔
جھریوں سے بچنے کے لئے:
* سن بلاک کا لازمی استعمال کریں، دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں لیکن صبح کے وقت دھوپ میں ضرور بیٹھیں تاکہ وٹامن ڈی بھی جسم میں داخل ہو سکے۔
* رات کو سونے سے پہلے اپنا چہرہ ضرور دھوئیں اور صاف کپڑے سے صاف کرلیں تاکہ دن بھر کے جراثیم جلد پر مذید نہ ٹہر سکیں۔