بہن بھائی کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں، یہ آپس میں بہترین دوست بھی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بی شمار راز بھی شیئر کرتے ہیں، ان میں جہاں پیار ہوتا ہے وہیں لڑائیاں بھی بے شمار ہوتی ہیں۔
لیکن شادی کے وقت بہن کی رخصتی کا وہ لمحہ ہوتا ہے جب ساری لڑائیاں اور تمام جھگڑے انسان بھلا کر صرف اچھی یادوں کے ساتھ بہنوں کو رخصت کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو اپنے بہن بھائیوں کی شادی پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آنسوؤں کے ساتھ رو دئے۔
1) سجل علی اور ان کے بھائی
سجل علی کی شادی اداکار احد رضا میر سے لاک ڈاؤن کے دوران دبئی میں ہوئی۔ اداکارہ کے بھائی اس وقت رو پڑے جب سجل کو مہندی کی تقریب کے لیے اسٹیج پر لایا جا رہا تھا، یہ خوبصورت اور جذبات سے بھرپور منظر کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور یہ بہن بھائی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
2) فواد خان کی بہن کی شادی
اداکار فواد خان کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں لیکن ان کی زندگی کے روز مرہ کے معاملات کس طرح چل رہے ہیں، یہ مداحوں سے ڈھکا چھپا نہیں۔ فواد کی جب بہن کی شادی ہوئی تو اداکار کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے, یہاں تک کہ فواد کی اہلیہ بھی رو پڑیں جنھیں بعدازاں فواد نے چپ کروایا۔ ان کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں۔
3) صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ کی سب سے چھوٹی بہن سونیا جنگ کی شادی کچھ ماہ قبل ہوئی۔ اداکارہ اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں آنسو صاف کرتی دکھائی دیں۔ صنم اپنی بہنوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، جس کا اظہار اداکار اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
4) مایا علی
مایا علی کے بھی آنسو چھلکے لیکن بہن کی رخصتی پر نہیں بلکہ بھائی کی شادی پر۔ جی ہاں! اداکارہ اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر روئیں جس کی وجہ ان کے والد کا اس موقع پر ان کے ساتھ نہ ہونا تھا۔ مایا کے والد انتقال کر چکے ہیں۔