لیدر کا کوٹ یا شوخ رنگ کے کپڑے! اس بار موسم سرما کے 5 ٹاپ فیشن ٹرینڈز کیا ہوں گے؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2020

پاکستان میں موسمِ سرما کا آغاز ہو چکا ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی ہے جبکہ میدانی علاقوں جیسا کہ کراچی میں ابھی سردی کا آغاز ہے۔

موسم چاہے گرمی کا ہو یا بہار کا، سردی ہو یا خزاں، بدلتے فیشن ٹرینڈز کا زمانہ کبھی پرانہ نہیں ہوگا۔ ہر موسم کے کچھ نہ کچھ نئے اور منفرد اسٹائلز ہوتے ہیں جنہیں ان کے حساب سے کیری کیا جائے تو یہ بہترین ہے۔

عام روایتی لان اور کاٹن کے کپڑے پہن پہن کر خواتین بور ہو چکی ہیں، اب انہیں نئے اور اسٹائلش کپڑے چاہیے ہوتے ہیں۔

ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کچھ ایسے نئے اور منفرد ٹرینڈز جو اس سال کافی ان رہیں گے اور لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جائے گے۔

لیدر کوٹ یا جیکٹ (براؤن اور لال)

لیدر کے کوٹ یا جیکٹز عام طور پر مرد حضرات زیب تن کرتے ہیں، لیکن یہ لازمی نہیں کہ یہ اسٹائل کوڈ صرف مردوں سے منسوب ہو۔ خواتین بھی اسے پہنتی ہیں جن پر یہ بہت جچتا ہے۔ تاہم سیاہ رنگ کا ٹرینڈ اب پرانہ ہو چکا ہے، اس مرتبہ براؤن اور لال رنگ کے لیدر کوٹ اور جیکٹ ان ہیں۔ آپ یہ پہنیں، یہ آپ کی پرسنیلیٹی کو چار چاند لگا دیں گے۔

پرنٹڈ شرگ

شرگ سردیوں کا ایک ایسا لباس ہے جس نے فیشن کے نئے ٹرینڈ کا آغاز کیا۔ پچھلے کچھ سالوں میں ہم نے دیکھا کہ موسم سرما میں سادہ اور شوخ رنگ کے شرگز کا فیشن کافی ان رہا لیکن اس مرتبہ یہ ہی فیشن تھوڑا تبدیل ہوا اور اس مرتبہ پرنٹڈ شرگ مارکیٹ میں ان ہیں۔

شوخ رنگ

خواتین موسم سرما کے آغاز سے ہی اپنے وارڈروب میں شوخ رنگ کے لباس کا اضافہ کردیتی ہیں۔ سردیوں میں ویسے بھی ہلکے اور پھیکے رنگ کے لباس نہیں جچتے۔ لہٰذا اگر آپ ہلکے رنگ کے لباس اس موسم میں خریدنے کا سوچ رہی ہیں تو اس میں تھوڑی تبدیلی لائیں اور اس مرتبہ شوخ رنگ کا انتخاب کریں۔

فل نیچرل میک اپ

چہرے کی نیچرل ٹون ٹرینڈز پچھلے کئی سالوں سے موسم سرما کے جدید ٹرینڈز کا حصہ رہی ہے جبکہ اس مرتبہ بھی نیچرل ٹون ونٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ سردیوں میں ویسے بھی چہرے پر خشکی بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا اچھا سا موائسچرائزر استعمال کر کے چہرے کو قدرتی لک دیں۔

اسنیکرز اور جاگرز

لڑکے ہوں یا لڑکیاں، جدید طرز اور نئے نئے ڈیزائنز کے اسنیکرز (بند اور فلیٹ شوز) اور جاگرز سردیوں گرمیوں چلتے ہیں۔ یہ ایک ایسا فیشن ٹرینڈ ہے جو کبھی پرانہ نہیں ہو سکتا اور یہ ہمیشہ ہی بہت اسٹائلش لگتا ہے۔ ایک تو یہ شوز آپ کے پیروں کو محفوظ رکھتے ہیں اور آپ چاہے جتنی طویل چہل قدمی کرلیں، یہ آپ کے پیر قطعاً نہیں تھکائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More