لیجنڈ گلوکار عالمگیر کا بڑا آپریشن۔۔۔ طبعیت اب کیسی ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 13, 2020

پاپ موسیقی کا ایک بڑا نام پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عالمگیر کا ایک بڑا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کے مداح ان کی طرف سے کافی پریشان تھے۔

65 سالہ عالمگیر کا کئی سال بعد بالآخر گردے کا ٹرانسپلانٹ ہوگیا، یہ کئی عرصہ سے گردوں کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ یہ ایک کامیاب آپریشن رہا جس کی خبر گلوکار نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک تصویر شیئر کی جبکہ کیپشن میں تحریر کیا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔

Transplant was a success. Thanks to all of your prayers my Kidney Transplant was successful!

Posted by Singer Alamgir on Thursday, November 12, 2020

انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور بھرپور حمایت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

یاد رہے گلوکار میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریباً ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔

ڈاکٹرز نے انہیں کئی عرصہ قبل گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر انہیں ان کے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

واضح رہے عالمگیر نے پاکستان کی سپر ہٹ فلم ''آئینہ'' کے لیے گیت گائے تھے۔ ان کے مقبول ترین گانوں میں ''دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں''، ''کو کو کورینا''، ''تم ہی سے ہی اے نوجوانو'' اور ''میں نے تمہاری گاگھر سے کبھی پانی پیا تھا'' سمیت درجنوں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More