پاکستانی اور بھارتی ڈراموں میں اکثر ساس اور بہو کے رشتے کو منفی لحاظ سے دکھایا جاتا ہے۔ ان دونوں رشتوں کو بہت زیادہ کشیدہ دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
بہت سے گھرانوں میں سال اور بہو کا رشتہ پروان چڑھتا بھی دکھائی دیتا ہے اور دونوں کی محبت کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ بات صرف احساس کی ہونی چاہئے۔
پاکستانی شوبز اندسٹری میں بہت سے اداکارائیں ایسی ہیں جن کے میاں کی والدہ ان کے ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے ایک دوسرے کی بہت قریبی دوستیں ہوں۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے کا بہت خیال بھی رکھتی ہیں۔ آئیں ہم جانتے ان اداکاراؤں کے بارے میں جن کی اپنی ساس کے ساتے نہایت اچھے تعلقات ہیں۔
1- سجل علی
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور ان کی ساس کے آپس کا رشتہ بہت خوبصورت ہے۔ اداکارہ کی ساس اکثر سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سجل علی کے ساتھ تصاویر شئیر کرکے یہ بتاتی ہیں کہ ان کو بہو کے روپ میں بیٹی مل کئی ہے۔
2- ایمن خان
شادی سے قبل اداکارہ منیب بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ ایک سادہ مزاج خاتون ہیں اور انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے۔ اداکارہ ایمن خان اور ان کی ساس میں بہت اچھی دوستی ہے اور دونوں کا رشتہ سگی والدہ اور بیٹی جیسا ہے۔
3- سروت گیلانی
اداکارہ سروت گیلانی اور ان کی ساس دونوں آزاد خیال خاتون ہیں اور دونوں کا رشتہ بھی نبھانے کے اعتبار سے بہت مضبوط ہے۔ اداکارہ سروت گیلانی اپنی ساس کے ساتھ کافی وقت صرف کرتی ہیں۔
4- عائشہ خان
شوبز انڈسٹری کی مقبول سابقہ اداکارہ عائشہ خان جنہوں نے چند مہینوں قبل ڈرامائی و فلمی صنعت سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ عائشہ خان کی شادی کے وقت اپنی ساس کے ہمراہ تصاویر شئیر کی گئی تھیں اور دونوں میں پیار او الفت دکھائی دے رہا تھا۔ عائشہ اور ان کی ساس اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ ساس اور بہو بھی ماں اور بیٹی کا روپ لے سکتی ہیں۔