میں اپنے ہر ڈرامہ میں ہر طرح سے مر چکا ہوں، اب مرنے کا طریقہ بتاؤ کہ کیسے مرنا ہے؟ مشہور اداکار محمد احمد ڈراموں میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

محمد احمد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار ہیں جن کی شاندار اور ماہرانہ صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ ناصرف ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ ایک مصنف بھی ہیں۔

محمد احمد نے متعدد فلمیں اور ڈرامے تحریر کیے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے ہمیشہ ہی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے، لیکن مداحوں نے انہیں ہمیشہ ہی اداکار کے روپ میں سراہا۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان کے بولنے کا انداز بھی ہے۔ محمد احمد جب بھی بول رہے ہوتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کانوں میں کوئی مٹھاس گھول رہا ہو۔

تاہم اداکار کے گزشتہ کچھ ڈراموں میں انہیں والد کا کردار دیا گیا جن کا انتقال ہوجاتا ہے۔ اب ناظرین نے یہ بات نوٹ کی اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے شروع ہوگئے۔

تاہم محمد احمد نے ایک انٹرویو دیا اور اس میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بات چیت کی۔

محمد احمد نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ''میں اپنے ڈراموں میں ہر طریقے سے مر چکا ہوں۔ دل کا دورہ پڑنے سے، ایکسیڈینٹ سے ہر طرح سے، تو اب مجھے مرنے کا نیا طریقہ بتاؤ کہ اب میں کیسے مرنے والا ہوں۔ اس کے بعد ڈائریکٹر نے مجھے جواب دیا کہ اب آپ کے سر پر گملا گرے گا''۔

محمد احمد کے اس جواب پر میزبان اور مہمان دونوں ہی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

اس حوالے سے اداکار نے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے:


واضح رہے محمد احمد اب تک سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں جن میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ ''ثبات''، ڈرامہ ''رسوائی'' اور مشہورِ زمانہ ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' شامل ہیں۔ ان تینوں ڈراموں میں محمد احمد کا انتقال ہوجاتا ہے۔

٭ ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More