صنم ماروی کی طبیعت اچانک خراب ہسپتال منتقل، اب کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

سال 2020 کے آغاز میں شوہر حامد خان سے خلع لینے والی گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا۔

گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی بگڑتی حالت کے بارے میں لکھا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں، جس کی باعث اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال داخل ہونا پڑا۔ صنم ماروی نے بتایا کہ ان کی تشویشناک حالت کی وجہ سے انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔

معروف گلوکارہ نے ہسپتال سے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ چند دن قبل ان کے بیٹوں مصطفیٰ اور ورد علی کی سالگرہ تھی مگر وہ ایسے موقع پر بھی ان سے دور تھے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ ان کے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کروا کر انہیں گلوکاری پر لگا دیا گیا ہے، جس وجہ سے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

صنم ماروی کو تصاویر میں اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

صنم ماروی کی ہسپتال میں حالیہ تصاویر دیکھ ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے اور انہوں نے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

بعد ازاں صنم ماروی نے فیس بک پر لائیو ویڈیو پر آکر ذہنی دباؤ اور دیگر کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی اور صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More