سلام کا جواب تک نہ دیا! آپ کے خیال میں اریج کا کیا قصور ہے؟ ڈرامہ سیریل جلن کی گزشتہ قسط پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

آج کل پاکستان میں ڈرامہ سیریل جلن موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، ڈرامہ کی قسط ہر بدھ رات 8 بجے نجی ٹی وی چینل سے نشر کی جاتی ہے۔

گزشتہ روز جلن کی 21ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ نشاء جسے اپنی لالچ میں کچھ دکھائی نہیں دے رہا، وہ اب اسفند سے بدظن ہو رہی ہے جبکہ اسفند کو بھی آہستہ آہستہ نشاء کا اصل روپ دکھائی دے رہا ہے۔

اتنا ہی نہیں، چونکہ نشاء کا کزن احمر بیرون ملک سے پاکستان واپس آگیا ہے، اب ڈرامہ میں مزید دلچسپ چیزیں ہوں گی۔

لوگوں کے مطابق احمر اپنی اہلیہ اریج جو کہ اس سے بے حد محبت کرتی ہے، اس کے ساتھ بالکل ٹھیک نہیں کر رہا۔ احمر مسلسل اریج کو اگنور کر رہا ہے جس سے ناظرین میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

آئیے ملاحظہ کرتے ہیں مداحوں کے کچھ تبصرے:

٭ شعیب اقبال نامی صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکا جب احمر نے اپنی بیوی کو جواب نہ دیا۔


٭ شیزا حسین کا کہنا تھا کہ جب احمر نے اریج کو جواب نہیں دیا، وہ سین بہت افسوس ناک تھا۔


٭ عائشہ شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت کا انتظار کر رہی ہوں جب احمر کو اریج سے محبت ہوگی۔


٭ سوہا غفران نے لکھا کہ احمر اریج کے ساتھ وہ ہی کر رہا ہے جو نشاء نے احمر کے ساتھ کیا۔


٭ صارف شیبا شیخ کا کہنا تھا کہ اسفند کو اب پتہ لگے گا جب نشاء احمر کے پیچھے لگے گی۔


٭ ایک اور مداح شزا نے تحریر کیا کہ جب احمر نے اریج کو اگنور کیا تو قسم سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔


٭ گائتری نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی غم کی بات ہے کہ اریج کی خود کی کوئی عزت نفس نہیں ہے، وہ خود کو احمر کے انتظار میں رکھتی ہے، اس کو احمر سے طلاق لے لینی چاہیئ اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہیے۔


٭ آپ اس حوالے سے کیا رائے رکھتے ہیں؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More