پاکستان کی معروف اداکارہ یسرا رضوی کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ وہ اکثر ٹی وی اسکرین اور ماننگ شوز پر اپنے شوہر کے ہمراہ دکھائی دیتی ہے۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ ہمیشہ
اس اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہیں جو ان کے مزاج کے مطابق ہو۔
اداکارہ یسرا رضوی اب 37 برس کی ہوچکی ہیں۔ اور انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کچھ سال قبل عبد الہادی کے ساتھ کیا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے شوہر عبد الہادی نے شادی کے بعد ایم بی اے مکمل کیا۔
جوڑی کے حوالے سے یہ بات بہت مشہور ہے کہ یسرا رضوی اور ان کے شوہر عبد الہادی کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے یعنی اداکارہ اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔ دونوں شخصیات کی عمروں میں واضح فرق ہونے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔
کیا آپ نے ان کے شوہر عبد الہادی کو دیکھا ہے جن کی عمر 27 سال ہے؟ تو آئیں دیکھتے ہیں اس خوبصورت جوڑے کی چند تصاویر۔