کسی نے منائی سالگرہ تو کوئی گیا گھومنے۔۔۔ وہ پاکستانی اداکارائیں کون سی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے دن کو یادگار بنایا

ہماری ویب  |  Nov 10, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام اداکارائیں اپنے ہر ایونٹ کو بڑی خوش اسلوبی سے سرانجام دیتی ہیں، پھر چاہے وہ ان سے جڑے رشتوں کی سالگرہ کا دن ہو یا ان کا اپنا کوئی بھی خاص دن، جشن میں کوئی کمی نہیں رہتی۔ حال ہی میں ایسا ہی کچھ ہوا جب کچھ اداکاراؤں نے اپنے خاص دن بڑے شاندار طریقے سے منائے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداح انہیں سراہے بنا نہ رہ سکے۔

ملاحظہ کیجیے۔۔۔

سدرہ بتول

سدرہ بتول پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے کم کام کیا لیکن جو بھی کام کیا وہ معیاری تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ مداح آج بھی انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں۔ اداکارہ سدرہ کی شادی سال 2017 میں احسن قریشی سے ہوئی، جبکہ شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ دیا۔ سدرہ اور احسن کی دو بیٹیاں ہیں جن کا نام علایا اور علائنہ ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ کی تقریب ایک ساتھ منعقد کی جس میں ایمن خان اور نمرہ خان نے بھی شرکت کی۔ سدرہ نے اس خاص دن کو کس طرح یادگار بنایا؟ چند تصاویر دیکھیے۔





عائزہ خان

عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں، انہوں نے عوام کو متعدد سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز دیے جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ عائزہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے جو مختلف قسم کے تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔ عائزہ نے حال ہی میں اپنے بیٹے ریان کی تیسری سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔




انمتا قریشی

اداکارہ انمتا قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دوستوں کے ہمراہ اپنی چند تصاویر اپ لوڈ کیں، پوسٹ کے کیپشن سے یہ واضح تھا کہ انمتا کی کسی دوست کی سالگرہ ہے جس انہوں نے یادگار بنانے کے لیے ایک شاندار تقریب منعقد کی ہوئی ہے۔ تصاویر دیکھیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More